کتاب: رُشدشمارہ 08 - صفحہ 10
چوتھا مقالہ " التلفيق في الفقه الإسلامي وحكمه: دراسة فقهية مقارنة " کے موضوع پر ہے یعنی ایک فقہ کے مقلدین کسی مسئلے میں دوسری فقہ کی اتباع کر لیں تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟ مقالہ نگار نے اس موضوع پر فقہاء کے اقوال جمع کیے ہیں کہ بعض اس کے جواز کے قائل ہیں اور بعض اس کے انکاری ہے اور بعض کچھ شروط کے ساتھ اس کی اجازت دیتے ہیں۔ مقالہ نگار کی رائے میں کچھ شروط کے ساتھ تلفیق کی اجازت ہونی چاہیے کہ یہ بات شریعت کے مقاصد کو پورا کرنے والی ہے۔
ہم انتہائی مسرت کے ساتھ اپنے قارئین کو یہ خوشخبری دینا چاہتے ہیں کہ آئندہ شمارہ جنوری 2018ء سے ان شاء اللہ یہ مجلہ ’’ششماہی‘‘ کی بجائے ’’سہ ماہی‘‘شائع ہوا کرے گا۔ مزید برآں بھر پور کوشش کی جائےگی کہ مقررہ وقت سے پہلے شمارہ کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔
والسلام
مدیر مجلہ
ڈاکٹر حافظ محمد زبیر