کتاب: رُشدشمارہ 06 - صفحہ 75
ذوالیدین کے حوالے سے کیا تھا۔ خلاصہ بحث کتاب اللہ، سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور عمل صحابہ کی روشنی میں خبر واحد حجت ہے۔ محدثین کی طرح فقہاء کی جماعت بھی خبر واحد کی حجیت کو تسلیم کرتی ہے۔ محدثین نے خبر واحد کے حجت ہونے کے لیے پانچ شرائط کو بنیاد بنایا ہے جبکہ بعض متاخرین فقہاء نے خبر واحد کو قبول کرنے کے لئے چند اضافی شرائط کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ محدثین اور متقدمین فقہاء کے صحیح قول کے مطابق خبر واحد میں اگر راوی عادل ہونے، ضابط ہونے، سند میں انقطاع نہ ہونے، سند اور متن میں شذوذ اور علت نہ ہونے کی پانچ شرائط پائی جاتی ہوں تو وہ مخاطب کے حق میں حجت بن جاتی ہے۔