کتاب: رُشدشمارہ 06 - صفحہ 35
٭ كيفية النطق بألفاظ القرآن: سے مراد علم القراءات ہے۔
٭ ومدلولاتها: سے مراد علم لغت ہے جس کی تفسیر میں اشد ضرورت ہوتی ہے۔
٭ أحكامها الإفرادية والتركيبية: سے مراد علومِ صرف، نحو، بیان اور بدیع وغیرہ ہیں۔
٭ ومعانيها التي تحمل عليها حالة الترکیب: سے مراد حقیقی ومجازی معانی ہیں۔
٭ وتتمّات لذلك: سے مراد ناسخ ومنسوخ اور اسباب نزول وغیرہ کا علم ہے۔
امام زرکشی رحمہ اللہ (متوفیٰ794ھ)رقمطراز ہیں:
’’علم يعرف به فهم كتاب اللّٰہ المنزل على نبيّه محمّد صلی اللّٰہ علیہ وسلم وبیان معانيه واستخراج أحكامه وحكمه. ‘‘[1]
’’تفسیر وہ علم ہے جس کی مدد سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل شدہ کتاب کے معانی سمجھے جاتے اور اس کے احکام ومسائل اور اسرار وحکم سے بحث کی جاتی ہے۔‘‘
امام زرکشی رحمہ اللہ ہی دوسری جگہ علم تفسیر کی تعریف یوں کرتے ہیں:
’’هو علم نزول الآية وسورتها وأقاصيصها والإشارات النازلة فيها، ثم ترتيب مكّيها ومدنيّها، ومحكمها ومتشابهها وناسخها ومنسوخها وخاصّها وعامها ومطلقها ومقيّدها ومجملها ومفسّرها. ‘‘[2]
’’ تفسير سے مراد آیات وسور کے نزول، قصص اور ان کے بارے میں نازل شدہ اشارات، مکی ومدنی سورتوں، محکم ومتشابہ، ناسخ ومنسوخ، خاص وعام، مطلق ومقید اور مجمل ومفسر آیات کا علم ہے۔‘‘
تفسیر کی ایک تعریف یہ بھی کی جاتی ہے:
’’علم یُبحث فيه عن القرآن الكريم من حیث دلالته على مراد اللّٰہ تعالى بقدر الطّاقة البشريّة. ‘‘[3]
’’ یہ وہ علم ہے جس میں بشری استطاعت کی حد تک قرآنِ کریم سے مراد باری تعالیٰ معلوم کرنے کی جستجو کی جاتی ہے۔‘‘
دوسرے اور تیسرے قول کو دیکھا جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ علم القراءات اور علم الرسم وغيره تفسیر میں شامل نہیں ۔ حالانکہ صحیح بات یہ ہے کہ وہ بھی تفسیر میں شامل ہیں، کیونکہ قراءات، رسم اور اوقاف میں تبدیلی کی بناء پر معنیٰ بھی تبدیل ہوجاتا ہے۔ مثلاً فرمان باری تعالیٰ ﴿ فَاغْسِلُوْا وُجُوْهَكُمْ وَ اَيْدِيَكُمْ اِلَى الْمَرَافِقِ وَ امْسَحُوْا
[1] الزركشي، بدر الدين محمد بن عبد اللّٰه، البُرهان في علوم القرآن: 1/13، دار إحياء الكتب العربية، مصر، الطبعة الأولى، 1957م
[2] البرهان في علوم القرآن: 2/148
[3] الزقاني، محمد عبد العظيم، مناهل العرفان في علوم القرآن: 2/3، مصر، الطبعة الثالثة