کتاب: رُشدشمارہ 04 - صفحہ 123
difficult for men who are not rich and powerful to know where they stand.’’ [1]
اپنے ہی موقف کو رد کر دینے سے مصنفہ کے دلائل کمزور، تحریر غیر موثر اور کتاب کا استدلال تاثر شدید متاثر ہوتا نظر آتا ہے۔
عورت ذات کی منفی منظر کشی
اپنی زندگی میں پیش آنے والے واقعات اور آپ بیتی کو زیورِ تحریر عطا کر کے اپنی تصنیفی تخلیق کا حصہ بنانا ہر مصنف کا حق ہے لیکن جب کسی مضمون اور شعبہ میں کلیدی اہمیت کی حامل تصنیف کا معاملہ ہو تو مصنف پر بھی کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں مثلاً بیل ہکس کہ جنہوں نے آزادی نسواں کے مضمون پر ایک تصنیف پیش کی اور اسے عالمی اور متعلقہ شعبے کے علمی حلقوں میں پذیرائی بھی نصیب ہوئی،لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا یہ تخلیق قرارِ واقعی مخصوص موضوع پر سرِ فہرست کی کتب میں شمار ہونے کی خصوصیات رکھتی ہے؟ کتاب کے مطالعہ کے بعد اس سوال کا قطعی مثبت انداز میں جواب دینا مشکل معلوم ہوتا ہے کیونکہ اگرچہ کتاب کا مرکزی موضوع حقوقِ نسواں کو واضح کرنا ہے لیکن مصنفہ نے غیر ذمہ دارانہ طور پر کتاب کے صفحہ نمبر 87 [2]اور96 [3]پر ایسے حقائق اور واقعات بیان کر دئیے ہیں کہ جن سے مطالعہ نگار لا شعوری طور پر عورتوں سے دوری اور غیر ہمدردی کے جذبات محسوس کرتا ہے اور کتاب قاری کی وہ توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہو جاتی ہے کہ جس کیلیے وہ لکھی گئی تھی۔
خاندانی نظامِ زندگی پر تنقید
جیسا کہ گذشتہ موضوع کے حاشیے میں ہکس کی تحریروں کے نمونے پیش کئے گئے کہ اس نے کئی مقامات پر بطورِ ماں عورت ذات کا انتہائی حکمرانہ اور تشددپسندانہ تاثر دیا ہے جو کہ اس کے اپنے لاشعور میں بسے بچپن کے ناخوشگوار اور تکلیف دہ تجربات کا عکس ہے کہ جس کا اطلاق وہ تمام معاشرے پر کرنا چاہتی ہیں جو ظاہر ہے ایک بیمار سوچ کا ثبوت ہے۔غالباً یہی وجہ ہے کہ ہکس خاندانی نظام اور عورت کو بحیثیت ماں تصور کرنے کے شدید خلاف ہیں[4] اور ان مصنفین پر شدید نقد کرتی ہے جو اس حقیقت کا برملا اظہار کرتے ہیں کہ ایک عورت فطرتاً حقیقی
[1] Bell Hooks, Feminism if for Everybody: Passionate Politics: Pg 71
[2] When feminist movement was "hot" radical lesbian activists constantly demanded that straight women reconsider their bonds with men, raising the question of whether or not it was possible for women to ever have a liberated heterosexual experience within a patriarchal context…
[3] Teaching one of my first women's studies courses in San Francisco I was confronted by a group of radical lesbian students who wanted to know why I was still "into" men. After class one day in the parking lot there was a showdown…
[4] Female sexual freedom requires dependable, safe birth control…it evokes fear within me just to imagine a world where every time a female is sexual she risks being impregnated. (Ibid, Pg.85)