کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 936
مجلس التحقیق الاسلامي....ایک نظر میں [مرکزعلم وتحقیق] عالم اِسلام میں بالخصوص اوربرصغیر پاک وہند میں بالعموم فکری گروہوں کے بڑھتے ہوئے انتشار،مذہبی و مسلکی شدت پسندی،فقہی جمودو تعصب ،بے لگام علم وتحقیق اور جدیدیت کے نام پر مسلمات سے انحرافات نے فکر اسلامی کو بازیچۂ اطفال بناکے رکھ دیاتھا،چنانچہ اسلامی معاشرے میں تعصب کے بالمقابل اِفہام و تفہیم کی فضا کے قیام، جدید تقاضوں کے مطابق فکرِسلف اور فقہائے محدثین کے نہج پر تحقیقی خطوط کی توضیح اور راہ اِعتدال کے نقوش کو پھر سے اُجاگرکرنے کے لئے ۱۹۶۸ء میں حافظ عبد الرحمن مدنی حفظہ اللہ کی زیر سرپرستی مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور کا قیام عمل میں لایاگیا،جو عرصہ ۴۰ سال سے مذکورہ نہج پر مسلسل خدمات سرانجام دی رہی ہے۔مجلس التحقیق الاسلامی کے حالیہ انچارج/منتظم حافظ حمزہ مدنی حفظہ اللہ ہیں ۔ان دنوں ’مجلس‘ کے تحت مندرجہ ذیل اِدارے مصروف عمل ہیں : ۱۔مراکز تحقیق ٭ کتب لائبریری(عربی، اُردو اور انگریزی میں تقریباً ۳۰/ ہزارمصادری کتب کا ذخیرہ) ٭ رسائل لائبریری(ڈیڑھ صدی میں شائع شدہ ۷۰۰ اُردو وعربی مجلات کا مکمل ریکارڈ) ٭ سافٹ ویئرز وکیسٹ لائبریری(علوم قرآن و حدیث، جدید مسائل پرلیکچرز، دنیا بھر سے جمع کردہ اسلامک سافٹ ویئرز کا قیمتی ریکارڈ، مشاہیرقراء کی تلاوتیں اور مقررین کی تقاریر) ۲۔تحقیق و تصنیف ٭ مختلف عالمی موسوعات کی تیاری(موسوعہ قضائیہ، موسوعہ اِشاریہ جات، موسوعہ قراء ات) ٭ جدید موضوعات پرمضامین کی تیاری اور ماہانہ سیمینارز کا انعقاد ٭ تراجم کتب اور متعدد موضوعات پرکتب کی تیاری ٭ محققین کی تیاری(فضلاے مدارس کی تحریری صلاحیتوں کے نکھار کے لیے ایک سالہ کورس) ٭ دار الافتاء کا قیام ٭ مخصوص اوقات میں روحانی علاج معالجہ کا اہتمام ۳۔ نشرو اشاعت ٭ کتب کی طباعت ٭ میگزین کااجرا(ماہنامہ ’محدث‘ ،ماہنامہ ’رُشد‘ ) ٭ ویب سائٹس کا قیام( www.kitabosunnat.com, www.mohaddis.com) ٭ ایف ایم ریڈیو اور موبائل دعوہ سروس