کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 934
ہیں یا ان کے بارے میں ابھی کوئی واضح رائے نہیں پائی جاتی انہیں بھی موضوعِ بحث بنایا جائے تاکہ کسی حتمی رائے تک پہنچا جا سکے۔
ان تمام ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے کلِّیۃ القرآن الکریم، جامعہ لاہور الاسلامیہ نے ایک بڑا اہم قدم اٹھایا اور طلبہ کے مجلہ ماہنامہ رشد کا ’قراءات نمبر‘ (حصہ اوّل)شائع کیا ہے۔ اس شمارے میں تعارف علم قراء ات(مثلاً علم رسم، علم ضبط، علم عدّ الآی ) اختلافاتِ قراءاتِ قرآنیہ اور مستشرقین، قراءات کے بارے میں اصلاحی اور غامدی موقف، سبعہ اَحرف سے مراد، اَحادیث مبارکہ میں وارد شدہ قراءات ، احادیثِ رسول کی روشنی میں ثبوتِ قراء ات، تمنا عمادی کے نظریات کا جائزہ، قر آن اور قراءات کے ثابت ہونے کا ذریعہ ،قراءاتِ قرآنیہ کا مقام اور مستشرقین کے شبہات ، قراءاتِ عشرہ کی اسانید اور ان کا تواتر ، مسئلہ خلط قراءات اور علم تحریرات کا فنی مقام جیسے عنوانات شامل ہیں ۔ مزید برآں ایک نہایت اہم مقالہ شامل اشاعت ہے جو یقیناً بہت محنت سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں مختلف قراءات میں پوری دنیا کے مختلف ممالک سے شائع ہونے والے ۲۳ مصاحف(قرآن کریم)کا تعارف مع سرو رق کے عکس کے شائع کیا گیا ہے۔نیز برصغیر پاک وہند میں تجویدو قراءات کا آغاز کس طرح ہوا اور کن ہستیوں نے کیا، ان کا تعارف او رموجودہ دور کے کبار اساتذۂ قراءات کے انٹرویو بھی شامل کر دیے گئے ہیں ۔ ایک انتہائی لائق ستائش کا م یہ کیا گیا ہے کہ ۱۹۳۳ء سے لے کر آج تک تجوید وقراءات پر تحریر شدہ ۴۰۰ سے زائد مضامین کا اِشاریہ پیش کر دیا گیا ہے ۔جناب مدیر کے ادارتی نوٹس اور نائب مدیر کے اداریہ نے اسے یقیناً چار چاند لگا دیے ہیں ۔ یاد رہے کہ یہ جمیع مقالات مصر، پاکستان اور سعودی عرب کے معروف اہل علم کے علاوہ کلِّیۃ القرآن الکریم کے وابستگان کی کاوشوں کانتیجہ ہیں ۔ انتہائی محنت کے باوصف بھی بعض پہلو تشنہ رہ گئے ہیں ۔ مثلا فہرست عنوانات شائع کر نے میں شدید بخل سے کام لیا گیا ہے اور بعض اہم مقالات کے نام فہرست میں موجود نہیں ہیں ۔ ایک عجیب چیز جو اس مجلہ میں بار بار دیکھنے میں آئی وہ ناموں کے ساتھ لکھے گئے دعائیہ کلمات ہیں ۔ بعض زندہ اور فوت شدہ شخصیات کے لئے ایک ہی طرح کے کلمات لکھے گئے ہیں ، مثلا 5 وغیرہ۔ اس کا باعث شائد کوئی تکنیکی غلطی ہے۔ ہماری ایک تجویز ہے کہ منکرین قر اء ات کے بارے میں علماء کے فتاوٰی جمع کر لیے جائیں اور انہیں حصہ دوم میں شامل اشاعت کیا جائے۔ بہر حال قراءات نمبر( حصہ اوّل) علم قراءات کے موضوع پر ایک انسائیکلوپیڈیاکی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ اللہ رب العزت احباب کلیۃالقرآن الکریم والعلوم الاسلامیہ کی اس علمی کاوش کو قبول فرمائیے۔ آمین
حافظ فہد اللہ مرادؔ
سہ ماہی حکمت قرآن لاہور ، تبصرہ نگار
٭٭٭
ماہنامہ رشد لاہور کا یادگار ’قراءات نمبر‘ شائع ہو گیاجو ملک کے نامور قراء کے انٹرویوز اور ممتاز اہل علم کے تحقیقی مضامین پر مشتمل ہے۔
لاہور(پ۔ر)معروف مذہبی اسکالر حافظ عبد الرحمن مدنی حفظہ اللہ کے زیر سرپرستی چلنے والے ادارے جامعہ لاہور الاسلامیہ کے شعبہ کلِّیۃ القرآن الکریم اور مجلس التحقیق الاسلامی(ادارۂ محدث) کے تعاون سے ۷۲۰ صفحات پر مشتمل ماہنامہ رشد کا’قر اء ات نمبر‘(حصہ اوّل ) شائع ہو چکاہے۔ یہ اردو زبان میں علم قر اء ت پر شائع ہونے والا پہلا شمارہ ہے جو کہ ملک بھر کے نامور قراء کے انٹرویوز اور اہل قلم کی تحریرات پر مشتمل ہے۔اس میں حجیت