کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 932
٭٭٭ ماہنامہ ’رشد ‘ لاہور کاقراءات نمبر سرپرست: حافظ عبد الرحمن مدنی مدیر: حافظ انس نضر مدنی حضرت مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی عرصۂ دراز سے ماہنامہ ’محدث‘ نکال رہے ہیں ۔ اس ماہنامے میں حالات حاضرہ کی مناسبت سے کتاب وسنت کی روشنی میں بڑے وقیع مضامین ہوتے ہیں ۔ اب عملاً ماہنامہ محدث کی اِدارت ان کے فاضل صاحبزادے ڈاکٹر حافظ حسن مدنی سنبھال چکے ہیں ۔ حافظ عبد الرحمن مدنی کے دوسرے صاحبزادے حافظ انس مدنی نے ایک دوسرے ماہنامہ ’رشد‘ کی ادارت سنبھال کر جامعہ لاہور الاسلامیہ کے طلبہ میں تحریری صلاحیتیں اجاگر کرنے کی طرح ڈالی ہے۔چنانچہ اس پرچے کے اکثر مضامین جامعہ مذکورہ کے طلبہ کے لکھے ہوتے ہیں ۔البتہ زیر نظر شمارہ جو قراءات نمبر(حصہ اوّل) کے نام سے نہایت مبسوط او رتقریباً سوا سات سو صفحات پرمشتمل ہے، میں موضوع کی مناسبت سے کئی قد آور شخصیات او رزعمائے عظام کے قرآن مجید کی متنوع قراء ات، ان کی شرعی حیثیت اور ملحدین ومنکرین حدیث کی طرف سے پیداکردہ اشکالات واعتراضات کے حوالے سے نہایت علمی اور مسکت مضامین موجود ہیں ۔ متنوع قراءاتِ قرآنیہ کی حجیت وثبوت اور ان کے بارے میں کئی ایک جہتوں اورمعلومات کے بارے میں اردو زبان میں اسے پہلا علمی خزانہ و ذخیرہ کا مختصر مگر جامع انسائیکلو پیڈیا کہہ سکتے ہیں ۔ ماہنامہ’ رشد‘ کے ناشرین کا کہنا ہے کہ موضوع کی مناسبت سے سو مضامین ان کوملے جن میں سے اکثر مضامین و تراجم جامعہ لاہور الاسلامیہ کے فضلاء کے اپنے ہیں ۔ مضامین میں کثرت کی وجہ سے اس خاص نمبر کو دو حصوں میں پیش کیا جار ہا ہے۔ اس پہلے حصے میں مفتی جماعت مولانا ابو محمد عبد الستار حماد، حافظ عبد الرحمن مدنی، مفتی تقی عثمانی، قاری محمد ادریس العاصم،قاری اظہار احمد تھانوی ، محمد رفیق چودھری، قاری محمد ابرہیم میر محمدی کے علاوہ کئی اور زعماء وعلماء کرام کے مضامین ہیں ، بعض غیر ملکی علمی شخصیات کے مضامین کے تراجم نے بھی خاص نمبر کی شان کو چار چاند لگا دیئے ہیں ۔ زیر تبصرہ ’ قراءات نمبر‘ میں ’’ مدارس دینیہ میں قراءت کی ضرورت ‘‘ اَحادیث میں وارد شدہ قراءت ، قرآن کے متنوع لہجے اور ان کی شرعی حیثیت ، برصغیر میں تجوید قراءت کا آغازکب ہوا؟ احادیث کی روشنی میں فن تجوید وقراءت ، سبعہ اَحرف اور سبعہ عشرہ قراءات ، قرآن کے سات حروف سے کیامراد ہے؟قراءات عشرہ کی اسناد وتواتر، مستشرقین کے اِعتراضات کے جوابات ،منکرین قراءت کا رد، متنوع قراءات کے بار ے میں اصلاحی وغامدی موقف اور اس کی تردید، مصحف مدینہ کی حیثیت،جیسے اہم موضوعات وعنوانات پر علمی وتحقیقی مضامین موجود ہیں ۔ آخر میں مدارس اور بعض رسائل وجرائد کی خدمات قرآنیہ کاایک اہم اشاریہ بھی درج ہے۔ یہ وقیع نمبر ،ادارہ ماہنامہ ’رشد‘ ۹۹ جے بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور ‘ سے مل سکتا ہے۔ ( ہفت روز ہ اہل حدیث لاہور ) ٭٭٭ ماہنامہ ’رشد‘ جوباطل قوتوں سے قلمی جہاد کر رہا ہے ، اس نے ’حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ‘ نمبر کے بعد ایک اور ضخیم اور شان دار نمبر شائع کیا ہے:قراءات نمبر(جلد اوّل) فتنہ انکار حدیث کی طرف سے ثابت شدہ قراء توں کو ’فتنہ عجم‘ قرار دینے کے جواب میں طلبائے جامعہ لاہور