کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 931
نوازشریف پارک گلشن معمار کراچی ٭٭٭ ’قرا ء ات نمبر‘ بے مثال کاوش وہ اُمور جن کا بجا لانا قومی اور بین الاقوامی تنظیموں ، جمعیتوں اور جماعتوں کی ذمہ داری ہے، انہیں ایک بار پھر ’قراءات نمبر‘کی صورت میں استاذنا حافظ عبد الرحمن مدنی اور ان کے ادارے نے بطریق احسن سرانجام دیاہے۔ اللہ شرفِ قبولیت سے نوازے۔ اس وقت اُمت جن فتنوں کا شکار ہے ان کا موثر جواب، حاملین کتاب و سنت اور وارثانِ نبوت پر قرض ہے،لیکن حیف کہ ہمارے اکثر اہل علم ان فتنوں سے واقفیت بھی نہیں رکھتے۔فتنہ انکارِ حدیث کی طرح فتنہ انکارِ قرآن اور اس کی صورتوں سے جانکاری اور ان کا رد اہل علم کا اولین فریضہ ہے۔ بحمداللہ مجلس التحقیق الاسلامی اسے بخوبی نبھا رہی ہے۔’رشد‘کی حالیہ اِشاعت نے اردو زبان سے یہ داغ بھی دھو دیا ہے کہ زیادہ تر علمی کام عربی میں ملتا ہے اردو میں نہیں ۔ قراءات ایک وسیع موضوع ہے جس کی متنوع جہات، بیسیوں نہیں سینکڑوں دکتوروں کی محتاج ہیں ۔اس لیے اگر قراءات کے بجائے ’فتنہ انکار قرا ء ات نمبر‘ منظر عام پر آتا تو وہ ’انکار حدیث نمبر‘ کی طرح طوالت سے پاک اور اپنے اندر جامعیت لیے ہوئے ہوتا۔بہرحال نہایت ہی علمی موضوعات قراءات نمبر کی صورت میں اب ایک ہی جگہ پر دستیاب ہیں ۔ ادارہ اور اس کے جمیع منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ جواد حیدر الاحیاء فاؤنڈیشن، لاہور ٭٭٭ ماہنامہ رشد’ قرا ء ات نمبر‘ میں قرآن کی قرا ء ات کے موضوع پر آج تک شائع ہونے والے تمام مکاتب فکر کے قراء کرام اور مجودین عظام کے مضامین یک جا کر دیے گئے ہیں ۔ عشرہ قرا ء ات کے ائمہ کرام امام نافع مدنی،امام قالون ، امام ورش،امام ابن کثیر مکی،امام بزی ،امام قنبل، امام ابو عمرو بصری ، امام دوری، امام سوسی ، امام ابن عامر شامی،امام ہشام، امام ابن ذکوان ، امام عاصم کوفی ،امام شعبہ ، امام حفص،امام حمزہ کوفی، امام خلف ،امام خلاد،امام کسائی،امام ابو الحارث ، امام ابو جعفر ، امام ابن وردان ،امام ابن جماز ، امام یعقوب، امام رویس،امام روح ، امام خلف العاشر، امام اسحاق اور امام ادریس رحمہم اللہ کی حیات وخدمات کا مختصر خاکہ بھی اس خاص اشاعت میں پیش کیا گیا ہیں۔ اس طرح یہ اشاعت خاص قرآنِ کریم کے طرقِ قرا ء ات کے بارے ایک مفصل مدلل ،مبسوط معلومات کا بیش بہا خزانہ بن گئی ہے ۔ ُُاس کے آٹھ ابواب ہیں ۔ ان کے موضوعات میں قرا ء ات کی حجیت ،انکار ِقراءات کا وبال، تعارف ِ قراء او ر ان کے مفید ومعلوماتی انٹرویوز شامل ہیں ۔قراءاتِ قرآن کریم کے متعلق مفتیان عظام کے فتاویٰ اور آخر میں فہارس موضوعی اور رپورٹیں ہیں ۔یوں اس فن قراءات سے متعلق یا اس موضوع پر دلچسپی رکھنے والے حضرات کے لیے یہ ایک نعمت غیر مترقبہ ہے ۔ محمد سلیم چنیوٹی مینجرہفت روزہ ’الاعتصام‘،لاہور