کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 930
ایک علمی مثال ہے اور دوسری عوامی! علمی مثال سورۃ القارعۃ کی آیت نمبر ۵ سے متعلق ہے، اِرشادباری ہے: ﴿وَتَکُوْنُ الْجِبَالُ کَالْعِہْنِ الْمَنْفُوْشِ﴾ اس آیت میں خط کشیدہ لفظ کو ’العہن‘ کے بجائے ’’الصوف‘ بھی پڑھ سکتے ہیں اور یہ قراءات ’العہن‘ جیسے مبہم لفظ کا معنی ’اُون‘ واضح کر رہی ہے۔ عوامی مثال یوں ہے کہ ہمارے ایک دوست نے بتایا کہ ایک مصری شہری قاری عبد الباسط رحمہ اللہ مرحوم کی تلاوت سن رہاتھا،جب انہوں نے سورۃیوسف کی تلاوت کرتے کر تے ’قالت ہیت لک‘ کو مختلف قراء اتوں میں تلاوت کیا تو اس مصری شہری نے اپنے ایک دوست سے کہا: ’’انظر کیف تمیل زلیخا یوسف بأسالیب مختلفۃ؟‘‘ ’’دیکھو زلیخا کیسے اندازبدل بدل کر یوسف کو اپنی طرف مائل کر رہی ہے؟‘‘ توگویا حضرت یوسف2کی عصمت مزید نکھر کر سامنے آگئی کہ بار بار اور انداز بدل بدل کر دعوت برائی دینے کے باوجود بھی حضرت یوسف 2نے زلیخا کو آنکھ اٹھاکر نہ دیکھا۔ یہ نکتہ بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کہ قرآن کریم بطریق آحاد نقل نہیں کیا گیا بلکہ صرف اور صرف وہ قراءات مصحف کا حصہ ہیں جو تواتر سے ثابت ہیں اور جو تواتر سے ثابت ہیں اور جن میں نقل تواتر کی شرط موجود نہ تھی انہیں کتاب مقدس کا حصہ نہیں بنایاگیا جیسے آیت رجم! لہٰذا ایک ہی قراءات کو قرآن سمجھنا اور باقی کو معاذ اللہ فتنۂ عجم قرار دینا، قرآنی علوم سے افلاس کی دلیل اور گمراہی کے باب میں ایک نئے اضافے کے سوا کچھ نہیں ۔ ماہنامہ ’رشد‘(حصہ اوّل)میں قرآن کریم کی قرا ء ات کامختلف نوعیتوں سے جائزہ لیا گیا ہے جن میں علم قراءات کے تعارف سے لے کر ان کے تواتر کے ثبوت تک اہم ابحاث شامل ہیں ،نیز بعض منکرین قراءات کے اعتراضات کے شافی جواب اور کھوکھلے نظریات کے مدلل رد نے اس مجلہ کو مزید جاندار بنا دیا ہے۔اردو زبان میں اسے ’ قراءات ‘ کے باب میں بجا طور پر ایک اہم اضافہ کہاجا سکتا ہے جو بلا شبہ سزا وارِ تحسین ہے۔ ماہنامہ’رشد‘ کے فاضل مدیر جناب قاری حمزہ مدنی صاحب زید مجدہ( جو کہ خود بھی عالمِ اسلام کے جید قاری اور مقری ہیں ) اور ان کے معاونین نے مضامین کے انتخاب ، تلخیص وترجمہ اور تالیف وتحقیق سے لے کر ان کی ترتیب اور اشاعت تک حسنِ ذوق ،محنت وجانفشانی کا ثبوت دیا ہے ۔ حصہ اوّل کے بعد بہت جلد اس کا دوسرا حصہ بھی قارئین کے ہاتھوں میں ہو گا اور مواد زیادہ ہونے کی صورت میں تیسرا حصہ بھی منظر عام پر آئے گا،یوں اردو زبان میں ’علم قراءات ‘ پر اتنا وقیع مواد جمع ہو جائے گا جس کی کوئی مثال کم از کم اردو زبان میں پہلے موجود نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائیں اور ہم سب کو کامل اخلاص کے ساتھ اپنی کتاب مقدس کی خدمت کی توفیق عطا فرمائیں ۔ آمین محتاج دعا مولانا محمد اسلم شیخوپوری جامع مسجد توابین ، سیکٹر x۔6نزد