کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 927
قراءات کی قراءت کا علم حاصل ہوتا ہے جیسا کہ ماہنامہ رشد’ قراءات نمبر‘( حصہ اوّل) میں بڑی تفصیل اور امثال کے ساتھ اس کی اہمیت بیان ہوئی ہے کہ مختلف احکام اور مسائل قراءات متواترہ سے ثابت اور مستنبط ہوتے ہیں ۔
میں سمجھتا ہوں کہ اس دور میں ہر دینی ادارہ میں علم قراءات کاشعبہ ضرور ہونا چاہیے، کیونکہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُمت کی آسانی کے لئے مختلف لغات میں قرآن کریم پڑھنے کی اجازت عطا فرمائی ہے۔
تجوید وقراءات کا تعلق قرآن کریم کے حروف اور کلمات کے ساتھ ہے اس لیے یہ دونوں علم اعلیٰ علوم میں سے ہیں ۔ لہٰذا مدارس دینیہ میں میں جہاں طویل کورسز پڑھائے جاتے ہیں وہاں علم تجوید اور علم قراءات کے شعبہ جات بھی ضرور شامل ہونے چاہئیں ۔
اورماہنامہ رشد کے سرپرست اور دیگر احباب نے ’قراءات نمبر‘ کا اجراء کر کے بہت بڑا کارنامہ کیا ہے۔ رب ذوالجلال کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ماہنامہ کے سرپرست او رتمام معاونین کی اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور مزید اس علم کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام
مولانا قاری محمد برخور دار احمد سریدی
مہتم جامعہ کریمیہ سدیدیہ حسن پارک بلال گنج کریمیہ روڈ لاہور
٭٭٭
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
قرآن مجید کو ربّ تعالیٰ نے سات طریق پر نازل کیا ہے۔فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے :
((إن ہذا القرآن علی سبعۃ أحرف )) [صحیح مسلم:۲۷۷]
دوسرے مقام پر اِرشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
((إن ہذا القرآن أنزل علی سبعۃ أحرف))
[مصنف عبد الرزاق :۱۱/۲۱۹، مسند أحمد:۱/۴۰، سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ:۱۵۲۲]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سبعہ اَحرف کے مطابق قرآن پاک کی تلاوت کی اور صحابہ کرام کو بھی سبعہ اَحرف کے مطابق قرآن کریم سکھایا، تابعین نے صحابہ کرام سے سبعۃ احرف کے مطابق سیکھا۔ اسی طرح تبع تابعین نے تابعین سے سیکھا، کیونکہ اس علم شریف کا تعلق علوم نقلیہ سے ہے اس لیے یہ علم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے لے کر قراء عشرہ تک اور قراء عشرہ سے ہم تک نقل در نقل کے ذریعے پہنچا ہے ۔دس قراءات قراء عشرہ سے تواتر اور شہرت کے ساتھ ثابت ہیں جس طرح روایت حفص کا پڑھنا صحیح ہے اسی طرح باقی قراءات وروایات کا پڑھنا بھی صحیح ہے ، قراءاتِ عشرہ متواترہ میں سے کسی بھی قراءات وروایت کا انکار یا استہزاء گناہ اور کفر ہے۔
دورِ حاضر میں جامعہ لاہور الاسلامیہ نے ماہنامہ رشد ’قرا ء ات نمبر‘( حصہ اوّل) جو حضرت علامہ عبد الرحمن مدنی حفظہ اللہ اور مجلس مشاورت کے چار مایہ ناز قراء کہ جن کا شمار ملک پاکستان کے صف اوّل کے قراء میں ہوتا ہے اور وہ علوم تجوید وقراءات میں جانی پہچانی شخصیات ہیں اور ملک وملت کا عظیم سرمایہ ہیں ،کی زیر سرپرستی شائع کرنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔ بلا شبہ یہ بہت بڑی سعادت ہے ۔ علم تجوید وقراءات کی بڑی خدمت ہے۔ اور موجودہ دور اور آنیوالی