کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 916
(ا)ایک لفظ ’ماپ تول‘ اسی معنی میں ’ناپ تول‘بھی ہے ۔ (ب)ایک لفظ’ خسر‘ اوراسی میں ’ سسر‘ بھی ہے ۔ (ج) اورانگریزی زبان میں ایک لفظ شیڈول بولا جاتاہے جبکہ بعض لوگ اسے سیکیچوئیل بھی پڑھتے ہیں جوکہ درست ہے ۔ص۴۱ ۲۔ قراءات میں مہارت رکھنے والے کیلئے مختلف حروف کوملا جلا کرایک نئی ترتیب تلاوت میں قرآن پاک پڑھنا جائز ہے خصوصاََ جب اختلاط سے عبارت کی غلطی اورمعنوی خرابی وفساد لازم نہ آئے۔ص ۲۵۲ ۳۔ دس ائمہ قراءات پھر ان کے بیس تلامذہ(شاگردان) اورپھر آگے ان کے اسی(۸۰)شاگردوں کے اعتبارسے۱۰سیٹ(قراء ات) ،۲۰ سیٹ (روایات)، اور ۸۰ سیٹ( طرق) جو قراءات عشرہ صغریٰ وکبریٰ کے نام سے موسوم ہیں تشکیل پاتے ہیں ۔ص ۲۵۰ ۴۔ چند منکرین قراءات بشمول مستشرقین یہ راگ الاپتے ہیں کہ ایک قراءت حفص کے سوا باقی تمام قراء اتیں عجم کے فتنہ کی باقیات ہیں جیسا کہ مسٹر غلام احمد پرویزعمر بھر احادیث صلی اللہ علیہ وسلم کوعجمی سازش کانتیجہ قرار دیتے رہے، جبکہ جس قرء ات حفص کو وہ قراءت عامہ کا جعلی نام دے کر صحیح مان رہے ہیں وہ دراصل امام عاصم رحمہ اللہ کی قراءت ہے، جس کوامام حفص رحمہ اللہ نے ان سے روایت کیاہے اورخود امام عاصم رحمہ اللہ عربی النسل نہیں بلکہ عجمی النسل تھے۔ ۵۔ علمائے قراءات کے ہاں قرآن حکیم کی روایات تین قسموں پر مشتمل ہیں ۔ (ا) اگر امام کی نسبت سے روایت بیان کی جائے تو اسے’ قراء ات‘ ۔ (ب) اگرامام کے شاگرد(یعنی راوی )کی نسبت سے بیان کی جائے تو’’روایت‘‘۔ (ج) اوراگر ان کے ذیلی کی نسبت سے بیان کی جائے تو’’طریق ‘‘کہلاتی ہے ۔ص ۲۵۴ ۵۔ مراکش میں ہرسال شاہی محل اوراس کی متابعت میں بقیہ سارے ملک میں رمضان المبارک کی ستائیسویں کو ’تقریب ختم بخاری ‘کا اہتمام بھی ہوتاہے اورقرآن مجید کے ختم کے بعد صحیح بخاری شریف کی تقریب ہوتی ہے اورآخر میں تمام حاضرین ’صحیح بخاری‘ کی آخری حدیث میں موجود کلموں ’سبحان اللّٰہ وبحمدہ سبحان اللّٰہ العظیم‘ کاورد کرتے ہیں ص ۴۰ اختتام ہرقسم کی تعریفات رب ذوالجلال کی ذات کوسزاوارہیں ،کمال کی کوئی حد نہیں مجموعی اعتبار سے ’علم قراءات وتجوید‘ کے فن میں خصوصا برصغیر پاک وہند میں اورپھراردو زبان میں یہ ایک نادر ،علمی اور قابل قدر کاوش ہے ،بارگاہ ایزدی میں دعاہے کہ اللہ جل جلالہ اس محنت کوشرفِ قبولیت سے نوازتے ہوئے اس فیض کو جاری وساری رکھنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔ہرعمل میں اخلاص اوربرکت دے اوراس کار خیر کودنیا وآخرت دونوں جہانوں میں کامیابی وکامرانی کاذریعہ بنائے، آمین یارب العالمین۔ عبدالقوی لقمان کیلانی خطیب جامع مسجد ایجوکیشن، اکیڈمی دبئی، متحدہ عرب امارات