کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 913
فاقرؤا ما تیسر من القرآن کے موضوع پر ابومحمد عبدالستار حماد صاحب نے بڑے احسن انداز میں قرآنی سورۃ میں قراءت کے حوالے سے تحقیق کی ہے۔ جوکہ قارئین کے لیے بہت سود مند ثابت ہوگی۔ اس کے لیے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں اس طرح اَحادیث کی روشنی میں ثبوت قراءت کے حوالہ سے بڑے دقیق انداز میں قلم اٹھایا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کاوشوں کو قبول فرمائے۔ برصغر پاک و ہند میں تجوید قراءت کا آغاز اظہاراحمد تھانوی رحمہ اللہ قراءت عشرہ کی اَسانید اور ان کا تواترمہیب احمد ، تعارف علم قراءت اہم سوالات و جوابات کے حوالہ سے حافظ حمزہ مدنی اور دوسرے محققین نے جس کام کابیڑہ اٹھایا ہے۔ وہ طلبہ ، اساتذہ، سکالرز اور عام قارئین کے لیے بے حد سودمند ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر کرنل عمر فاروق غازی ڈائریکٹر سید مودودی رحمہ اللہ انسٹی ٹیوٹ، لاہور ٭٭٭ خوشخبری ،ماہنامہ ’رشد‘ لاہور کاقراءات نمبر شائقین علم قراءات کے لیے بیش قیمت علمی تحفہ معروف مذہبی سکالر حافظ عبد الرحمن مدنی کے زیر سرپرستی چلنے والے ادارے جامعہ لاہور الاسلامیہ کے شعبہ کلیہ القرآن الکریم اور مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور کے تعاون سے ۷۲۰ صفحات پر مشتمل ماہنامہ ’رشد‘ کا ’قراءات نمبر‘(حصہ اول) شائع ہو چکا ہے ۔ یہ اردو زبان میں علم قراءات پرشائع ہونے والا پہلا شمارہ ہے، جو کہ ملک بھر کے نامور قراء کے انٹرویوز اور اہل قلم کی تحریرات پرمشتمل ہے۔ اس میں حجیت ِقراءات ، دفاعِ قراءات اور ردّ مستشرقین ومنکرینِ قرا ء ات پر حافظ عبد الرحمن مدنی، ابو محمد حافظ عبد الستار حماد، مفتی عبد الواحد، مفتی محمد تقی عثمانی، قار ی محمد ابراہیم میر محمدی، قاری محمد ادریس العاصم ، قاری احمد میاں تھانوی، قاری حمزہ مدنی ، ڈاکٹر حافظ حسن مدنی کے علاوہ دیگر اہل علم کے قلم سے لکھے جانے والے علمی وتحقیقی مضامین اور علم تجوید وقراءات کے موضوع پر ۴۰۰ سے زائد مضامین کا ایک جامع اشاریہ شامل ہے۔تجوید وقراءات کا ذوق رکھنے والے قارئین بذریعہ ڈاک منگوا سکتے ہیں ۔ [دیدہ زیب طباعت، خوبصورت کمپوزنگ ، معیاری سفید کاغذ، فور کلر ٹائٹل، ہر لحاظ سے شاندار اور معیاری اساتذہ اور طلباء مدارس کے لئے ایک علمی تحفہ ۔] مولانا عبد القیوم حقانی ماہنامہ ’القاسم ‘ خالق آباد ، نوشہرہ ٭٭٭ محترم حافظ حمزہ مدنی صاحب، ایڈیٹر ماہنامہ’رُشد‘ لاہور السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ! اُمید ہے آپ بخیریت ہوں گے۔آپ کے مجلہ رُشد کا ’قراءت نمبر‘(حصہ اوّل)نظر سے گزرا۔ نامور اہل علم کے علمی مقالات سے مزین یہ شمارہ اپنی مثال آپ ہے۔ قراءت جیسے تکنیکی موضوع کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے