کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 911
ومتشکِّکین کی عقلی گرہیں کھولتا ہے۔ مزید یہ کہ مرتبین نے اس مجلہ میں علم تجوید وقراءات کے متعلق رسائل وجرائد میں شائع ہونے والے مضامین کا اشاریہ شائع کر گویا دریا کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس شمارہ میں ۱۹۳۳ء سے لے کر اب تک ۴۰۰ سے زائد مضامین کا اشاریہ مرتب کیا گیا ہے اور اسے علم قراءات ، حجیت و انکار قراء ات، تدوین آداب تلاوت، قرآنی معلومات، فتاویٰ، قراء کا تعارف اور انٹرویو ز جیسے عنوانات کے تحت مصنف وار اور الف بائی ترتیب سے جمع کیا گیاہے، جس نے طالبان علم کے لئے اس ذخیرۂ علم سے استفادے کو آسان بنا دیا ہے۔ ہم آخر میں ایک دفعہ پھر مجلے کے نوجوان مدیر اور ان کے ادار تی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس کام کی تکمیل اور اس طرح کے دیگر علمی منصوبوں پہ کام کرنے کی توفیق عنائیت فرمائے۔ آمین پروفیسر ڈاکٹر محمد امین صدر شعبہ اسلامی فکروتہذیب یونیورسٹی آف مینجمنٹ وٹیکنالوجی لاہور ٭٭٭ محترمی ومکرمی مدنی صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ماہنامہ ’رشد‘ کا تازہ شمارہ بابت جون ۲۰۰۹ء موصول ہوا ، دیکھ کر آپ کے لئے اور آپ کے رفقائے کار کے لئے بے حد دعائیں نکلیں ، آپ نے ایک ایسے موضوع کو ....اس شمارے کے لئے منتخب کیاہے جو بے حد اہم ہے۔ مگر نئی نسل اس کی عظمت واہمیت اور اس کی افادیت سے بے بہرہ ہے ۔ یہ شمارہ قراءت قرآن کریم ، قرآن مجید کے رسم الخط اور تاریخ تدوین وجمع قرآن کے موضوع پر ایک وقیع علمی دستاویز ہے۔ جس میں موضوع سے متعلق ہرطرح کا مواد او رہر طرح کے موضوعات کا اِحاطہ کیاگیا ہے۔ میرے خیال میں یہ شمارہ اس موضوع پر ایک موسوعہ علمیہ سے کم نہیں ہے۔ اس وقیع کام کی تکمیل پرمیری طرف سے ہدیہ تبریک قبول فرمائیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس پرجزائے خیر عطا فرمائے ۔آمین۔ ڈاکٹر محمود الحسن عارف سینئر ایڈیٹر اردو دائرہ معارف، پنجاب یونیورسٹی ٭٭٭ محترم جناب قاری حمزہ مدنی صاحب ، مدیر مجلس التحقیق الاسلامی، ماہنامہ ’رُشد‘، لاہور السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اُمید ہے مزاج بخیر ہوں گے، جامعہ لاہور الاسلامیہ کی طرف سے ماہنامہ ’رُشد‘ کا قراءت نمبر حصہ اوّل پیش نظر ہے۔ جس کی اشاعت پر مجلس تحقیق اسلامی اور ماہنامہ ’رُشد‘ کا ادارتی بورڈ مبارک باد ی کامستحق ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دُعا گو ہیں کہ وہ مجلس تحقیق اسلامی کی تحقیقی کاوشوں کو محترم جناب حافظ عبدالرحمن مدنی صاحب سرپرست اعلیٰ مجلس اسلامیہ لاہور کے میزان حسنات میں شامل کردے۔ نیز ماہنامہ ’رُشد‘ کے ادارتی بورڈ کے جذبے اور جہد مسلسل کو دوآتشہ کردے۔ یقیناً ۷۰۸ صفحات پر مشتمل یہ شمارہ فن تجوید قراءت کے شائقین اور علوم قرآن کی بحثیں ، طلبہ، اساتذہ