کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 909
فبالقراءات یسرّ اللّٰہ ہذا الکتاب المبین للإنسانیۃ جمعاء،ویثلج صدرک کل الموضوعات التی تناولہا الجزء الأول من ہذا العدد، فمن النقل المتواتر للقرآن الکریم ،وبیان اٰلمقصود من الأحرف السبعۃ،إلی منا قشۃ شبہات المستشرقین والمتغربین المنتسمین إلی الإسلام.... کل ذلک موضع فحص ومناقشۃ ممن أوقف حیاتہ لخدمۃ ہذا الدین۔ ومن یستحق منی الشکر والعرفان فی مثل ہذا الجہد الجبار سعادۃ الدکتور عبد الرحمن مدنی الذی أشرف علی مثل ہذا العمل الذی سیخدم القرآن الکریم۔ أسأل اللّٰہ أن یمنح المہتمین بہذا بأجزائہ الثلاثۃ التوفیق والسداد وأن یجعل عملہم خالصا لوجہہ الکریم،إنہ ولی ذلک والقادر علیہ۔ کتبہ د/خادم حسین إلہی بخش أستاذ العقیدۃ والمذاہب المعاصرۃ بجامعۃ الطائف فی :۳/۸/۲۰۰۹ ٭٭٭ عزیزمحترم قاری حمزہ مدنی صاحب، مدیرماہنامہ’ رشد‘لاہور السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! ماہنامہ ’رشد‘لاہور کا’قراءات نمبر‘(حصہ اوّل) موصول ہوا۔شکریہ! ایک ضخیم نمبر کی صورت آپ کی کاوش کا ثمرہ دیکھ کربے حد خوشی ہوئی اور دل سے دعا نکلی کہ اللہ تعالیٰ اس محنت کو آپ کے لئے اور آپ کے سب رفقاء کے لئے سعادت دارین کاذریعہ بنائیں ۔آمین یارب العالمین۔ آپ نے اس اِشاعت کے لئے مجھ سے بھی لکھنے کوکہا تھا مگر جس فن میں مجھے دلچسپی اور اس کا مطالعہ نہ ہو میں اس میں لکھنے سے گریز کرتاہوں البتہ موقف کی حدتک مجھے اس سے اتفاق ہے اورجمہور اہل علم کی جورائے ہے وہی میری رائے بھی ہے اوراسی کو حق اورصواب سمجھتا ہوں ۔ اُمت کے اجتماعی تعامل کے مختلف پہلووں کے بارے میں شکوک وشبہات پیداکرتے رہنا آج کے اہل زیغ کی خصوصی تکنیک ہے اس کا تعاقب کرنا حق اوراہل حق کی بڑی خدمت ہے اللہ تعالیٰ قبولیت سے نوازیں ۔آمین ابوعمار زاہد الراشدی خطیب مرکزی جامع مسجد گوجرانوالا ٭٭٭ محترم مدیرماہنامہ’ رشد‘ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ سات سوسے زائد صفحات پر مشتمل ماہنامہ رشد کا ضخیم ’قراءات نمبر‘(حصہ اوّل)موصول ہوا۔کرم فرمائی پرمشکورہوں ۔اگرچہ پورے اس کے دوتین مضمون ہی پڑھ پایا ہوں، لیکن باقی مضامین پر بھی سرسری نظرڈالی ہے خاص قراءات سے متعلق مختلف موضوعات کوسنجیدہ علمی اندازمیں سمیٹا گیاہے تاریخ قراءات ،حروف سبعہ،مستشرقین