کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 908
غورفرمائیے ان متجددین کواکثر شکوہ ہوتاہے کہ علمائے کرام باہم ایک دوسرے پر فتوی بازی کا شغل کرتے ہیں ، ایک دوسرے کو گمراہ کہتے اورامت میں تفریق پیداکرتے ہیں جبکہ اسی مسئلہ قراءت میں تمام علمائے اُمت متفق ہیں مگریہ متجددین ان کے برعکس دانستہ یانادانستہ طورپر کروڑں مسلمانوں کوقرآن سے محروم قراردے کر انہیں گمراہ اورگم گشتہ راہ قرار دینے پر ادہار کھائے بیٹھے ہیں ۔
آپ کایہ قراءات نمبر بلاشبہ ان فتنہ پردازوں کی دسیہ کاریوں کو تشت ازبام کرنے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے﴿ لِیَہْلَکَ مَنْ ہَلَکَ عَنْ بَیِّنَۃٍ وَیَحْیَی مَنْ حَیَّ عَنْ بَیِّنَۃٍ﴾ اللہ تعالیٰ آپ کی تمام مساعی حسنہ کوقبول فرمائے ۔قراءات نمبرکے حصہ ثانی کا انتظار شدت سے رہے گا اللہ سبحانہ وتعالیٰ اس کی جلد تکمیل واشاعت کی توفیق عطاء فرمائے اوراس راہ کی مشکلات کو’اپنی کرم نوازیوں سے ‘ دورفرمائے ۔آمین
اِرشاد الحق اثری
مدیر اِدارہ علوم اثریہ،فیصل آباد
٭٭٭
الحمد اللّٰہ الذی أنزل الفرقان علی عبدہ لیکون للعالمین نذیرا والصلاۃ والسلام علی خاتم النبیین القائل((خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ)) وعلی آلہ صحبہ ومن تبعہم بإحسان واقتفیٰ أثرہم إلی یوم الدین أما بعد
مجھے اس مجلہ ’رشد‘ کے مطالعہ کرنے کا موقع ملا۔الحمد للہ میں نے اسے قراءات قرآن کے خاص علمی مسائل سے مزین پایا ہے۔یہ مسائل اور موضوعات اس فن میں بہت اچھے اور نفع بخش ہیں اور ہر علم دین کے متلاشی کو اس کی ضرورت ہے۔مقالے کو لکھنے والے اپنے فن میں ماہر ہیں اورمیں اس کی گواہی دیتا ہوں کہ وہ اس ملک اور بیرونی دنیا میں اہل علم وفضل اور محقق ہیں ۔میں اس مجلہ کے پڑھنے والوں سے گذارش کرتاہوں کہ وہ اس کا اہتمام کرنے والوں کے ساتھ بھر پور تعاون فرمائیں ۔ سب مل کر اس علم نفیس کو آگے پھیلائیں بلکہ سب دینی مدارس کایہ فرض بنتا ہے کہ وہ اس کو تدریساً اور تحقیقاً مزید آگے پھیلائیں ۔ کیونکہ یہ علم قرآن سے متعلق ہے اور جو لوگ قرآن کی خدمت کرنے میں اپنی زندگیاں صر ف کرتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک افضل وبہتر ہیں ۔آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اس مجلہ کا اہتمام کرنے والوں کو جزا ئے خیر عطا فرمائے۔ اور ان کی علمی کاوشوں میں برکت دے۔ آمین
پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس بن محمد انور
اسسٹنٹ پروفیسر قرآن ڈیپارٹمنٹ کنگ خالدیونیورسٹی ابھا، سعودی عرب
٭٭٭
یفرح المرء متی وجد بغیتہ،ویشتد الفرح بہجۃ إذا جاء ت بغیتہ من غیر مظانہا،أو جاء ت بعد انتظار طویل
وہذا ما لمستہ فی مجلۃ(رشد) فی عددہا الخاص بالقراءات،الذی أصدرتہ کلیۃ القرآن والعلوم الإسلامیۃ بجامعۃ لاہور الإسلامیۃ بباکستان