کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 905
کے چہروں سے جھلکتی خوشی دیدنی تھی، اور کیوں نہ ہو انہیں ایسی سعادت حاصل ہو رہی تھی جس کی خواہش ہر مسلمان کے دل میں ہر وقت جاگزیں رہتی ہے۔ حج وعمرہ کا انعام انعام حاصل کرنے والے طلباء کے نام یہ ہیں : ٭ حافظ خضر حیات ٭ حافظ حبیب الرحمن ٭ فؤاد بادشاہ ٭ حافظ عبدالرحمن ٭ اورعبدالماجد ٭ حافظ خضر حیات ۰۳۔۹۷ فیصد نمبر لے کر پورے جامعہ میں مثالی طالب علم رہے اور حج کا انعام حاصل کیا۔ ٭ حافظ حبیب الرحمن جن کا تعلق کلیۃ القرآن الکریم والعلوم الاسلامیۃ سے ہے، نے ۲۳۔۹۵ فیصد نمبر حاصل کر کے عمرہ کا انعام حاصل کیا۔ ٭ حافظ فواد بادشاہ ۲۰۔۸۷ فیصد نمبر حاصل کر کے عمرہ کا انعام پانے میں کامیاب رہے۔موصوف کا تعلق کلیۃالشریعۃ سے ہے۔ ٭ حافظ عبدالرحمن ثانویہ خاصہ کے طالبعلم ہیں ، جنہوں نے ۷۳۔۹۳ نمبر لے کر اپنے آپ کو عمرہ کا اہل ثابت کیا۔ ٭ حافظ عبدالماجد کا تعلق بھی ثانویہ خاصہ سے ہے۔ انہوں نے ۲۵۔۹۶ نمبر حاصل کر کے عمرہ کا انعام حاصل کیا۔ ڈاکٹریٹ کی تکمیل پر ہدیۂ تبریک جامعہ لاہور الاسلامیہ، کلیۃ القرآن الکریم کے مدیر اور مجلس تحقیق الاسلامی میں تحقیقی اُمور کے نگران حافظ حمزہ مدنی حفظہ اللہ نے بہاولپوریونیورسٹی سے علوم اسلامیہ میں پی ایچ ڈی کی تکمیل کر لی ہے۔ ہم تمام اَساتذہ جامعہ لاہور الاسلامیہ اور اَراکین وانتظامیہ ماہنامہ ’رشد‘ کی جانب سے حافظ صاحب کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں دین متین کی مزید خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ کویت اور متحدہ عرب امارات میں نماز تراویح کی امامت استاد محترم حافظ حمزہ مدنی حفظہ اللہ ، رئیس الجامعہ حافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ کے سب سے چھوٹے صاحبزادے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں جہاں دیگر بہت سی صلاحیتوں سے مالامال کیا ہے وہاں انہیں مزامیرِ آل داؤد بھی عطا فرمائے ہیں ۔ تلاوت کرتے ہیں تو سماں بندھ جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ توفیق عطا فرمائی ہے کہ وہ عرصہ گیارہ سال سے کویت میں نمازِ تراویح کے مستقل امام ہیں اور کویت کے نامور قراء میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی خصوصی طورپر انہیں د بئی میں بھی صلوۃ التراویح کے سلسلہ میں مدعو کیا گیا۔جہاں آپ نے اپنی مصروفیات کی بناء پر جانے سے معذرت کر لی اور اپنی جگہ اپنے ہونہار شاگرد محترم قاری اظہر نذیر صاحب کو مقرر کر دیا ہے جو وہاں نماز تراویح کی امامت کے فرائض نیابۃًادا کر رہے ہیں ۔ البتہ محترم قاری صاحب حسب سابق کویت کی مسجد سعد بن ابی وقاص میں قیام اللیل کی امامت فرمائیں گے۔ یاد رہے کہ موصوف قراءات سبعہ وعشرہ میں نماز تراویح پڑھاتے ہیں ۔ آپ کی آواز میں قراءات عشرہ پر مشتمل مکمل قرآن کریم کا البم کویت سے نشر ہوا ہے، جس کا نام المصحف المرتل بالقراءات العشر الصغری ہے۔ جو کہ آڈیو کیسٹس اور سی ڈیز میں دستیاب ہے۔ استادِ محترم قرآن کریم کی بیس روایات کو مکمل طور پرعلیحدہ علیحدہ ریکارڈ کروا کر نشر کرنے کا مبارک پروگرام بھی رکھتے ہیں اور