کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 904
محمد عمران اسلم ٭
اَخبار الجامعہ
اسلامک یونیورسٹی، مدینہ منورہ میں طلباء کا داخلہ
جامعہ لاہور الاسلامیہ میں گذشتہ سال جہاں تعمیراتی اعتبار سے انقلابی تبدیلیاں آئیں وہیں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھر پور کوششیں بھی کی گئیں ۔اس سلسلے کی ایک کڑی گذشتہ سال ادارہ ہذا کی جانب سے یہ مژدہ جان فزا تھا کہ ہر سال جامعہ کے مختلف شعبوں میں سے بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے چار طلباء کو عمرہ کا انعام دیا جائے گا جبکہ جامعہ بھر میں امتیازی حیثیت کے حامل طالب علم کو حج کا انعام دیا جائے گا۔
گذشتہ سال جامعہ نے نامزد طلباء کے لیے نہ صرف حج وعمرہ کے تمام انتظامات کیے بلکہ ان سعادت مندوں کو مثالی طلباء کی سند دینے کے ساتھ ساتھ مدینہ یونیورسٹی میں انٹرویوز دلوائے اور ان کے مدینہ یونیورسٹی میں داخلے کے لیے بھرپور کوششیں کیں ۔اللہ تعالیٰ کی توفیق کے ساتھ انتظامیہ جامعہ کی اس حوالہ سے کی گئی مساعی جمیلہ بار آور ثابت ہوئیں ہیں اور اسلامک یونیورسٹی مدینہ منورہ نے ان طلباء کو داخلہ دے کر جامعہ کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔
مدینہ یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے والے خوش نصیب طالب علموں کے نام یہ ہیں :
۱۔ حافظ عبدالمنان ۲۔ احسان الٰہی ظہیر
۳۔ حافظ عبدالباسط ۴۔ حافظ محمد زبیر
اس کے علاوہ جامعہ ہذا کے استاد اور ملک کے مشہور ومعروف قاری، قاری سلمان محمود بڈھیمالوی بھی مدینہ یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔
اَمسال حج وعمرہ کے انعامات پانے والے خوش نصیب طلباء
گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی ادارہ کی جانب سے پانچ طلباء کو حج وعمرہ کا انعام دیا گیا۔ اس سلسلے میں مورخہ ۱۱ /اگست۲۰۰۹ کو جامعہ کے ۱۲ درج ذیل اساتذہ کی آٹھ گھنٹے طویل نشست ہوئی:
٭ مولانا محمد رمضان سلفی ٭ مولانا عبدالسلام ملتانی ٭ مولانا محمد شفیق مدنی
٭ ڈاکٹر حافظ حسن مدن ٭ مولانا محمد اقبال نوید ٭ قاری محمد فیاض
٭ حافظ انس مدنی ٭ ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی ٭ قاری خالد فاروق
٭ مولانا شاکر محمود ٭ قاری شفیق الرحمن ٭ قاری محمد بابر بھٹی
اِجلاس میں ہر پہلو سے تمام طلباء کا جائزہ لیا گیااور تعلیم، اخلاق، دین داری، وضع قطع، حاضری اور ہم نصابی سرگرمیوں میں ممتاز ترین طلباء کو نامزد کیا گیا۔ رئیس الجامعہ کی طرف سے جب مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے طلباء کا اعلان کیا گیا تو حج و عمرہ کا انعام پانے والے طلباء
[1] فاضل کلیۃ الشریعہ ، جامعہ لاہور الاسلامیہ ورکن مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور