کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 888
۳۷۔ عبد الکریم الجعبری[م:۹۳۳ھ] آپ کی شرح کا نام ’’شرح حرز الأمانی‘‘ہے۔ مخطوط ۳۸۔ محمد بن مصطفی الشیخ زادۃ[م:۹۵۱ھ]آپ نے اپنی شرح کا نام ’’شرح الشاطبیۃ‘‘ رکھا۔مخطوط ۳۹۔ الحسین بن علی الحصینی[کان حیاً سنۃ:۹۶۰ھ] آپ کی شرح ’’الغایۃ شرح الشاطبیۃ الکبیر‘‘ ہے۔مخطوط ۴۰۔ إمام محمد بن حسام ددۃ الأیاثلوغی[م:۹۸۶ھ] آپ نے اپنی شرح کانام ’’المعین‘‘ رکھا۔مخطوط ۴۱۔ أحمد بن أحمد بن عبدالحق السنباطی[م:۹۹۵ھ]آپ کی شرح کا نام ’’شرح السنباطی متن الشاطبیۃ‘‘ ہے۔مخطوط ۴۲۔ علی بن سلطان محمد، المعروف علی القاریٔ[م:۱۰۱۴ھ]مطبوع ۴۳۔ أحمد المغنساوی[م:۱۰۹۰ھ]آپ کی شرح کا نام ’’إظہار المعانی‘‘ ہے۔ ۴۴۔ محمد بن داؤد العنانی[م:۱۰۹۸ھ]آپ کی شرح ’’الدرۃ الفریدۃ فی شرح القصیدۃ‘‘ کے نام سے جانی جاتی ہے۔مخطوط ۴۵۔ عمر بن عبدالقادر الأرمنازی(م:۱۱۴۸ھ) آپ کی شرح ’’الإشارات العمریۃ فی حل أبیات الشاطبیۃ‘‘ہے۔مخطوط ۴۶۔ محمد بن علی بن علوان [کان موجودا سنۃ:۱۱۷۲ھ] آپ کی شرح ’’الفوائد السنیۃ فی حل ألفاظ الشاطبیۃ‘‘ ہے۔مخطوط ۴۷۔ أحمد بن عبد المنعم الدمنہوری[م:۱۱۹۲ھ] آپ نے اپنی شرح کانام’’حسن التعبیر فی بیان ما للحرز من التعبیر‘‘ رکھا۔مخطوط ۴۸۔ سلیمان بن حسین الجمزوری[م:۱۱۹۸ھ]آپ نے اپنی شرح کانام’’الفتح الرحمانی فی شرح کنز المعانی بتحریر حرز الأمانی‘‘ رکھا۔مخطوط ۴۹۔ محمد بن عبد السلام الفاسی[م:۱۲۱۴ھ]آپ کی شرح ’’إتحاف الأخ الأود المتدانی((لمحاذی)) حرز الأمانی ووجہ التہانی‘‘ رکھا۔مطبوع ۵۰۔ رضوان بن محمد المخللانی[م:۱۳۱۱ھ]آپ کی شرح’’فتح المقفلات لما تضمن الحرز والدرۃ من القراءات‘‘ہے۔مخطوط ۵۱۔ علی بن محمد الضباع[م:۱۳۷۶ھ]آپ نے شرح کا نام’’إرشاد المرید إلی مقصود القصید‘‘ رکھا۔ مطبوع ۵۲۔ عبد الفتاح بن عبد الغنی القاضی[م:۱۴۳۰ھ] شرح کانام ’’الوافی فی شرح الشاطبیۃ‘‘ ہے۔ ٭٭٭