کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 825
محمد شفیق کوکب ٭، زاہد حنیف ٭ ٭
اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
جامعہ لاہور الاسلامیہ اور مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور کے باہمی تعاون سے ماہنامہ ’رشد‘ کا ’قراءات قرآنیہ کے حوالے سے حصہ اوّل شائع ہوا ۔ اس کی پذیرائی کے بعد اب اس کا دوسرا حصہ بھی الحمد للہ اشاعت کے مراحل میں ہے۔ حصہ اوّل میں ہم نے تجوید وقراءات کے مضامین پر مشتمل ایک جامع اِشاریہ ترتیب دے کر ہدیہ قارئین کیا تھا، اسی تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے شعبہ رسائل کے ذمہ دار جناب محمد شفیق کوکب اور ان کے معاون زاہد حنیف نے اس شمارے کے لیے انتہائی محنت سے تجوید وقراء ات، رسم و فواصل پرمشتمل مخطوطات کاایک جامع اشاریہ ترتیب دیاہے، جس میں قومی وبین الاقوامی لائبریریز اور تجوید وقراءات کے ممتاز اساتذہ کے مکتبات کو کھنگال کر مخطوطات کی ایک طویل فہرست ترتیب دی گئی ہے، جوکہ شروع میں تقریبا ستر، اسی صفحات پر مشتمل تھی، لیکن بعد میں بغرض اختصار جو مخطوطات شائع ہوچکے تھے، ان کو اس فہرست سے خارج کردیاگیا۔ قارئین کی آسانی کے لئے ہم نے ان مخطوطات کو حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دیا ہے۔ اس کے علاوہ اگر ایک ہی مصنف کی کتاب یا مخطوطہ دو یا زیادہ مقامات پر موجود ہے، تو اس کو بھی ایک ہی جگہ تحریر کیا گیا ہے اوردیگر مکتبات کے نام اور متعلقہ صفحات ساتھ لکھ دیئے گئے ہیں اور صفحات کے بعد قوسین میں جونمبر درج ہوگا، وہ اس مخطوط کا نمبر ہے، مثلاً
٭ إنشائد الشرید من ضوال القصید/أبو عبداللّٰہ محمد المکناسی رحمہ اللہ ف۹۱۹ ھ ص۲۵(۴۹/۱) [ مکتبہ المصریہ مصرص۶۳،۸۵،الحرم المکی ص۸۲،الخزانۃ العامہ رباط ص۲۳،اسبانیا مدریدص۷۴]
٭ الإئتلاف فی وجود الاختلاف [فی القراءات العشر]/عبداللّٰہ بن محمد آفندی زادہ رحمہ اللہ ف۱۱۶۷ھ ص۶۴(۲۱۔۸۴) (۱/۱) [ مکتبہ محمودیہ،ص۱۳۲، مکتبہ عارف حکمت مدینہ ص۱۷۹ ]
اللہ تعالیٰ کی توفیق سے آئندہ شمارے میں ہم کچھ مزید اُمور برائے تحقیق بطور اشاریہ جات پیش کریں گے۔ [ادارہ]
[فہرست مخطوطات مکتبۃ الازہریۃ، مصر،قاہرۃ ]
٭ إتحاف البررۃ بما سکت عنہ نشر العشرۃ/مصطفی بن عبدالرحمن بن محمد الإزمیری رحمہ اللہ ف۱۱۵۶ھ ص۱۹ (۷/۱)
٭ إتحاف حملۃ القرآن فی روایۃ سیدی عثمان/محمد بن حسن السمنودی المنیر رحمہ اللہ ف۱۱۹۹ھ ص۲۱ (۸/۱)[ مکتبہ دارالکتب مصر ص۵۲،جامعۃ الملک عبدالعزیز مرکزی لائبر یری]
[1] فاضل کلیۃ الشریعہ ،جامعہ لاہور الاسلامیہ ورکن مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور
[2] ٭ معاون شعبہ رسائل ،مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور