کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 772
حامل المسک ان سے رابطہ کیے ہوئے ہے، اس طرح کام آگے بڑھے گا تو اس میں مزید علمی وتحقیقی معیار پیدا ہوجائے گا۔ اس طرح ہمارا ریکارڈنگ کا کام ڈاکٹر حمزہ مدنی کے ذریعہ سے آگے بڑھ رہا ہے اور ہماری کوشش یہ ہے کہ ان بیس روایتوں کی ریکارڈنگ میں حمزہ صاحب کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی شامل ہوجائیں ، تاکہ یہ کام جلد پورا ہوسکے۔ ’موسوعہ قراء ات‘ کے ضمن میں جمع صوتی کاکام تو میں نے آپ کے سامنے ذکر کر دیا ہے ۔ اب کچھ بات جمع کتابی کے حوالے سے بھی کر لیتے ہیں ۔جہاں ہم قرآن کریم کی صوتی جمع کی کوششوں میں شریک ہیں وہیں ہمارا ارادہ یہ ہے کہ اللہ توفیق دے اور ہم کتابی صورت میں بھی روایت حفص کی مثل دیگر بیس قراءات میں قرآن کریم طبع کروا کر اہل علم کے سامنے لے آئیں ۔ یہ کام بھی کلِّیۃ القرآن اور کویت کے ادارے لجنۃ الزکاۃ للشامیۃ والشویخ کے تعاون سے عرصہ تین سال سے جاری ہے۔ اس کا خیال ابتداء وہاں سے پیدا ہوا کہ جب قرآن مجید کی مختلف مصاحف کی بعض نمائشیں دیکھی گئیں تو اندازہ ہوا کہ لوگ تو قرآن مجید کی خطاطی کے مختلف اندازوں کے اظہار کے لیے متعدد قدیم وجدید نسخے نمائشوں میں پیش کرتے ہیں اور قرآن مجید کے نسخوں کے ضمن میں علمی سطح کی نمائشیں اس لیے منعقد نہیں ہوتیں کیونکہ علمی سطح پر قرآن مجید کی طباعت کا کام ہی بہت محدود سطح پر ہوا ہے۔ چنانچہ احساس پیدا ہوا کہ اللہ کی توفیق سے متعدد غیر متداول قراءات میں قرآن مجید کی طباعت ہونی چاہیے اور قرآن کے سلسلہ میں علمی اشیاء منظر عام پر لانی چاہییں ۔ اس ضمن میں جو پروگرام بنایا گیا اس کا رمزی نام ’جمع کتابی‘ تجویز کیا گیا۔ جمع کتابی کے سلسلے میں تاحال دنیا میں رائج چار متعدد روایات میں قرآن مطبوع ہیں ، ہم نے ارادہ کیا ہے کہ جس طرح بیس روایتوں میں قرآن مبین ریکارڈ ہورہاہے، اسی طرح بیس روایتوں کے مصاحف چھپ کر نشر بھی ہوں ۔ قرآن کریم کی جمع کتابی کے لیے ہم پچھلے دو تین سالوں میں کلِّیۃ القرآن کے فضلاء پر مشتمل دس بارہ افراد کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، جس نے تقریباً ڈھائی، تین سال سے عملی طور اس کام کو کام کو شروع کررکھا تھا۔ الحمد للہ یہ کام ایک سال قبل پورا ہوچکا اور ہم نے جن مصاحف کو مکمل کیاہے ان میں سے ہر مصحف کی سات دفعہ مراجعت بھی اس ٹیم سے کروا چکے ہیں ۔ آج کل یہ کام کمپوزنگ وغیرہ کے مرحلہ میں ہے اور جیسے جیسے یہ کام تکمیل کی طرف بڑھتا رہیگا ویسے ویسے اس کا تعارف بھی ہم کرواتے رہیں گے۔ اس سلسلے میں ہمارے کام کو فائنل کرنے میں ہمارا ازہر شریف کی ’لجنۃ مراجعۃ المصاحف‘ سے معاہدہ ہے، جس کی تقریبا تیرہ رکنی کمیٹی اس کام کی مراجعت نہائیہ کرے گی اور اس کے بعد یہ کام کویت کی طرف سے طبع ہوکر منظر عام پر آجائے گا۔ مزید برآں جس طرح بیس مصاحف کی علمی تیاری اور اس کی ابتدائی مراجعات کا کام دس بارہ افراد پر مشتمل ٹیم نے پاکستان میں مکمل کیا تھا، اسی طرح کمپیوٹر پر اس کام کے پورا ہونے پر اس کام کی پروف ریڈنگ کا کام بھی ہم ہی کریں گے۔ یہ تو ہے اداروں کی تفصیلی صورتحال، خلاصے کے طور پر میں ایک بار پھر ذکر کیے دیتاہوں کہ ایک کام تو ’کلِّیۃ القرآن‘ اور ’اذاعۃ القرآن‘کا ریکارڈنگ کے سلسلے میں ہے اور ایک کام ’مجمع ملک فہد‘کا ہے، جو انہوں نے متداول روایتوں کی ریکارڈنگ اورطباعت کے سلسلہ میں کیا ہے۔ ان روایات میں سے دو پر کام سوڈان کے ایک ادارہ نے بھی کیا ہے۔ اسی طرح ہمارا کلِّیۃ القرآن کا کام حامل المسک کے ساتھ مل کر انہی خطوط پر آگے بڑھ