کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 771
ہمارا ’موسوعہ قرآنیہ‘ کا کام حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے جمع ثالث کے بعد جمع رابع کی صورت میں کام کو آگے بڑھاناہے۔ اس سلسلے میں جمہوریہ مصر کے ممتاز محقق قراءات ڈاکٹرلبیب السعید رحمہ اللہ نے کئی سال قبل توجہ دلائی تھی کہ قرآن مجید کی کتابت کی طرح اس کی صدری روایت کو بطور اداء کے ریکارڈنگ کی صورت میں محفوظ کرلینا چاہیے۔ ان کے اس فکر کو اہمیت دیتے ہوئے کئی اداروں نے کام کیا ۔ اگرچہ ابتداء ًشیخ الازہر نے تو اس کی مخالفت کی تھی، لیکن الحمدللہ علمی کام مخالفت کے باوجود آگے بڑھتا رہا۔ آج مصر کے اندر جامعہ ازہر ہی میں ایک لجنۃ مراجعۃ المصاحف بھی ہے، وہ برابر مطبوع اور مُسَجَّل مصاحف کی مراجعت کا کام بھی کرتی ہے اور قراء توں کی مراجعت کا کام بھی ۔ اس وقت تک قرآن مجید کے صوتی جمع کی صورت میں جو کام ہوچکا ہے، اس میں کچھ کام تو اذاعۃ القرآن، ریاض اور مدینہ منورہ کے کلِّیۃ القرآن مل کر کیا تھا۔ دوسرا کام مروّج ومتداول قراءات کی ریکارڈنگ کے سلسلہ میں مجمّع ملک فھد نے کیا۔ مجمع نے قاری ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ کی آواز میں امام ورش رحمہ اللہ کی روایت ریکارڈ کی، جو اگرچہ پوری نہ ہوسکی، اسی طرح مسجد نبوی کے امام الشیخ علی عبدالرحمن حذیفی حفظہ اللہ کی آواز میں امام قالون رحمہ اللہ کی روایت کی ریکارڈنگ مکمل ہوچکی ہے۔ روایت حفص میں تین قاریوں کا مکمل قرآن ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں ڈاکٹر قاری ایوب برماوی حفظہ اللہ ، الشیخ قاری ابراہیم اخضر حفظہ اللہ اور قاری عبدالرحمن حذیفی حفظہ اللہ شامل ہیں ۔ مختلف روایتوں میں ریکارڈنگ کے علاوہ مجمّع ملک فہد ابھی تک چار متعدد روایات میں مصاحف کی اشاعت بھی کر چکا ہے۔ اگرچہ اس کام میں ہم بعد میں شامل ہونے والے ہیں ، لیکن اسے مزید آگے بڑھا رہے ہیں ۔ اس سے پہلے میں آپ کو بتا چکا ہوں کہ سوڈان بھی دو روایتوں کی طباعت کے سلسلہ میں اپنا کام کرچکا ہے ۔ ہمارا کام جامعہ لاہور الاسلامیہ کے کلِّیۃ القرآن اور کویت کے عالمی ادارے ’حامل المسک‘ کا باہمی تعاون ہے، جسم میں اولا تو بیس روایات کی ریکارڈنگ کا پروجیکٹ زیر تکمیل ہیں۔ ہم کوشش کرر ہے ہیں کہ وہ تمام علوم جو کلِّیۃ القرآن کے اندر اضافی طور پرپڑھائے جاتے ہیں ، جس کے اندر علم ضبط، علم الفواصل،علم القرء ات، علم الرسم اور علم الوقف وغیرہ جیسے علوم شامل ہیں ، ان تمام کو عملی شکل میں ریکارڈ کروائیں ۔ ہماری اس وقت ترجیح یہ ہے کہ صوتی صورت میں قرآن مجید کی ریکارڈنگ مکمل ہوجائے۔ اس سلسلے میں ہمارا کلِّیۃ القرآن جو کام کررہا ہے، اس نے ایک کمیٹی بنائی ہے، جس کے تحت ڈاکٹر حمزہ مدنی اس وقت تک ابوالحارث عن الکسائی، دوری عن الکسائی ، ادریس عن خلف العاشر اور اسحاق عن خلف العاشر ان چار روایتوں میں مکمل قرآن مجید ریکارڈ کروا چکے ہیں ، جبکہ باقی سولہ روایات میں ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور نے کلِّیۃ القرآن میں ایک کمیٹی بنارکھی ہے، جو اس ریکارڈنگ کی مکمل مراجعت کرتی ہے اور اس کے بعد یہ کام نشر ہوتا ہے۔ اب تک جو کچھ نشر ہوا، اس میں بطور نمونہ مختلف قراء توں میں ریکارڈ شدہ تیسواں پارہ نشر ہوا۔ اس کے بعد پورا قرآن مجید بیس روایتوں میں ڈاکٹر حمزہ مدنی کی آواز میں نشر ہوا، جو کیسٹوں اور سی ڈیز کی شکل میں موجود ہے۔ مذکورہ چار روایتوں کی مراجعت کلِّیۃ القرآن تو کر ہی رہا ہے لیکن ہماری خواہش ہے کہ مصر کی ’لجنۃ مراجعۃ المصاحف‘ سے بھی ہم اس کی مراجعت کروائیں ۔ اس سلسلے میں تسجیلات