کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 534
عظمت و بڑائی کا کماحقہ اظہارہوسکے۔ [البدور الزاھرۃ: ۳۵۴،حلّ المشکلات: ۱۰۴]
۲۔ تحمید اور تہلیل کوتکبیر کے ساتھ ملا کر پڑھنے کے دو طریقے ہیں :
۱۔ قاری فقط تہلیل کوتکبیر پرمقدم کرکے پڑھے، جیسے لا إلہ إلا اللّٰہ واللّٰہ أکبر
۲۔ قاری تہلیل کو تکبیر پرمقدم کرتے ہوئے آخر میں تحمید کوپڑھے، جیسے لا إلہ إلا اللّٰہ واللّٰہ أکبر واللّٰہ الحمد
دونوں صورتوں میں تہلیل اور تحمید کاتکبیر سے فصل اور مذکورہ الفاظ کو مذکورہ ترتیب کے ساتھ ایک ہی سانس کے اندر اندر اداکیا جائے گا۔
حافظ ابن جزری رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
’’جب تہلیل کو تکبیر سے پہلے اوربعدمیں تحمید کو پڑھاجائے تو اس کا حکم اکیلی تکبیر کی طرح ہے، یعنی ان کو جدا جدا نہیں کیا جاسکتا بلکہ ملاکر پڑھا جائے گا۔ روایات میں اسی طرح آیا ہے اور اس میں کسی سے کوئی اختلاف مروی نہیں ۔ مزید برآں فقط تحمید تکبیر کے ساتھ پڑھنا بھی جائز نہیں ،بلکہ اس سے پہلے تہلیل ملانا ضروری ہے۔ روایات میں اسی طرح منقول ہے۔‘‘[النشر: ۲/۴۳۶،۴۳۷ بالاختصار]
اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے علامہ منصوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
تہلیلا التکبیرُ مع حمدلۃ
رَتِّبْ ولا تفصلہ للرّوایۃ
ولایجوز الحمد مع تکبیر
إلا مع التھلیل للتقدیر
[ھدایۃ القاری: ۶۰۸تا ۶۱۰ بالاختصار]
مبحث ششم: نماز میں تکبیر پڑھنے کا حکم
جان لیں کہ جس طرح تکبیر خارج نماز میں سنت ہے، اسی طرح نماز کے اندر بھی سنت ہے۔[ھدایۃ القاری:۶۱۷] اس سلسلہ میں امام ابوعمرو دانی رحمہ اللہ ، امام ابوالعلاء ہمدانی رحمہ اللہ ، استاذ ابوالقاسم بن فحام رحمہ اللہ ، علامہ ابوالحسن سخاوی رحمہ اللہ ، علامہ ابوشامہ دمشقی رحمہ اللہ جیسے ماہرین فن نے سیر حاصل بحث کی ہے اور اسے متقدمین قراء کرام اور فقہائے عظام کے اَقوال سے پیش کیا ہے۔
[النشر:۲/۴۲۴، محقق نے اَسانید کے ساتھ اس کے ثبوت کو پیش فرمایا ہے]
حافظ ابن جزری رحمہ اللہ اپنی مفصل سند کے ساتھ امام عبدالحمید بن جریج رحمہ اللہ سے اور وہ امام مجاہد رحمہ اللہ سے نقل کرتے ہیں کہ وہ سورہ والضحیسے لے کر سورۃ الناس تک تکبیر کہتے تھے۔[سنن القراء:۲۱۹]
امام ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
’’میرے خیال میں امام یا غیر امام ہر دو تکبیرات کہے۔‘‘ [النشر:۲/۴۲۵، الاتحاف:۲/۶۴۷]
امام حمیدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
’’میں نے سفیان بن عینیہ رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ ابومحمد! ہمارے پاس بعض دفعہ نمازی جب رمضان میں اختتام کو پہنچتا