کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 504
’’جس نے نماز میں قراءۃ ابو جعفر ویعقوب; اور ان جیسی کوئی قراءت پڑھی تو باتفاق آئمہ اس کی نماز باطل نہ ہوگی۔‘‘
شیخ الاسلام مزید فرماتے ہیں :
سوال: شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ ایک شخص کسی قوم کی امامت کرواتا ہے وہ ’’امام ابوعمروبصری رحمہ اللہ ‘‘ کی قراءت پڑھتا ہے کیا وہ ورش رحمہ اللہ اور نافع رحمہ اللہ کی قراءت بھی ساتھ پڑھ سکتا ہے؟ یا وہ گنہگار ہوگا؟ اس کی نماز میں نقص آئے گا یا اسے نماز لوٹانا ہوگی؟
جواب: یجوز أن یقرأ بعض القرآن بحرف أبی عمرو،وبعضہ بحرف نافع،وسواء کان ذلک فی رکعۃ أو رکعتین وسواء کان خارج الصلوۃ أوداخلہا
’’جو شخص قرآن کا بعض حصہ ابو عمروبصری رحمہ اللہ کے حرف(یعنی قراء ت) پرپڑھتا ہے اور بعض حصہ حرف نافع یعنی قراءت نافع رحمہ اللہ کے مطابق پڑھتا ہے اس کے لیے جائز ہے چاہے وہ ایک رکعت میں پڑھے یا دو رکعتوں میں اور چاہے وہ نماز میں ان کو پڑھے یا نماز کے علاوہ(یہ بھی جائز ہے) [فتاوی کبریٰ للشیخ الاسلام: مسئلہ نمبر۱۶۰]
امام بغوی رحمہ اللہ
امام بغوی رحمہ اللہ نے(نماز میں ) قراءات متواترہ کی تلاوت کے جواز پر امت کا اجماع ذکر کیا ہے۔ [البحر المحیط،للزرکشی:۱/۴۷۴]
امام محمد بن الجزری شافعی رحمہ اللہ
محدث ومقری امام جزری رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
’’ولھذا أئمۃ أہل العراق الذین ثبتت عندہم قراءات العشر والاحد عشر کثبوت ہذہ السبعۃ یجمعون فی ذلک الکتب ویقرء ونہ فی الصلاۃ وخارج الصلوۃ وذلک متفق علیہ بین العلماء ولم ینکر أحد منہم‘‘ [النشر فی القراءات العشر:۱/۴۰]
’’اور آئمہ اہل عراق کے ہاں دس یا گیارہ(قراء کی)قراءات بھی اسی طرح صحیح ہیں جس طرح قراء سبعہ کی مرویات، وہ ان قراءات کو کتب میں جمع کرتے ہیں نماز اور غیر نماز میں ان کی تلاوت کرتے ہیں یہ بات علماء کے ہاں متفق علیہ ہے کسی نے بھی اس کا انکار نہیں کیا۔‘‘
فتویٰ شیخ ابن جبرین رحمہ اللہ
سوال: کیا پہلی رکعت میں روایت حفص عن عاصم اور دوسری میں روایت ورش عن نافع پڑھنا صحیح ہے؟
جواب : اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ روایت حفص مشہور روایت ہے ۔ آج اسلامی ممالک میں اس روایت کے مطابق قرآن تیار کیے جارہے ہیں اور اسی طرح روایت ورش بھی ایک متواتر روایت ہے بہت سے افریقی ممالک میں اس روایت کے مطابق مصاحف طبع کیے گئے ہیں اور مالکیہ میں سے بھی اکثر اس روایت کو اپناتے ہیں جن قراءات میں آپ کو آسانی لگے انہیں میں سے کسی ایک میں بھی پڑھا جا سکتا ہے۔[فتاویٰ ابن جبرین: مسائل نماز]
سوال: لیبیا کے باشندے روایت قالون پڑھتے ہیں یا ورش ؟