کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 445
نِعْمَۃَ ....نِعْمَتَ
کلمہ [نِعْمَۃَ] تائے مربوطہ کے ساتھ ، قرآن مجید میں (۲۵) مرتبہ وارد ہوا ہے۔
جبکہ کلمہ [نِعْمَتَ] تائے طویلہ کے ساتھ، قرآن مجید میں (۱۱) مرتبہ وارد ہے۔
جب ہم ان آیات کریمہ میں غور کرتے ہیں جن میں یہ کلمہ [نِعْمَۃَ] وارد ہے تومعلوم ہوتا ہے کہ یہ کلمہ اللہ تعالیٰ کی ظاہر اور نظر آنے والی نعمتوں پردلالت کرتاہے جو تمام انسانوں کے لیے برابر ہیں ۔
﴿وَمَابِکُمْ مِنْ نِعْمَۃٍ فَمِنَ اللّٰہِ﴾ [النمل:۵۳]
﴿واذکروا نِعْمَۃَ اللّٰہ علیکم ﴾ [المائدۃ:۷]
جبکہ کلمہ [نِعْمَتَ] بالتاء الطویلہ۔ ان خاص نعمتوں پردلالت کرتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں میں سے صرف مومنوں پرکی ہیں ۔اللہ تعالیٰ فرماتاہے:
﴿وَاذْکُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰہ عَلَیْکُمْ إذْ کُنْتُمْ أعْدَائً فَألَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِکُمْ﴾ [آل عمران:۱۰۳]
﴿وَئٰ اٖتٰکُمْ مِنْ کُلِّ مَا سَألْتُمُوْہُ وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰہ لَا تُحْصُوْھَا﴾ [ابراہیم :۳۴]
کَلِمَۃ ....کَلِمَتُ
کلمہ [کَلِمَۃ] تائے مربوطہ کے ساتھ، قرآن مجید میں (۲۱) مرتبہ وارد ہوا ہے۔
جبکہ کلمہ [کَلِمَتُ] تائے طویلہ کے ساتھ، قرآن مجید میں پانچ مرتبہ وارد ہے۔
جب ہم ان آیات کریمہ کا مطالعہ کرتے ہیں جن میں یہ کلمات وارد ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ لفظ [کَلِمَتُ] کی خصوصیت، اہمیت اور دلالت غیر معمولی ہوتی ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
﴿وَتَمَّتْ کَلِمَتُ رَبِّکَ صِدْقًا وَّعَدْلًا﴾ [الأنعام :۸۱۵]
﴿کَذَلِکَ حَقَّتْ کَلِمَتُ رَبِّکَ عَلَی الَّذِیْنَ فَسَقُوْا أنَّہُمْ لَا یُؤمِنُوْنَ﴾ [یونس:۳۳]
﴿إنَّ الَّذِیْنَ حَقَّتْ عَلَیْھِمْ کَلِمَتُ رَبِّکَ لَا یؤمِنُوْنَ﴾ [یونس:۹۶]
وَمَعْصِیَتِ الرَّسُوْلِ
کلمہ [وَمَعْصِیَتِ الرَّسُوْلِ] قرآن مجید میں دو مرتبہ وارد ہے۔اور دونوں جگہ ہی تائے مفتوحہ کے ساتھ وارد ہے تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی جیسے گناہ کبیرہ کی وضاحت کرے۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے کا حکم دیا ہے۔ ﴿وَمَا ئَ اتَٰکُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوہُ وَمَا نَھَٰکُمْ عَنْہُ فَانتَھُوا﴾ [الحشر:۷]
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
﴿وَیَتَنَٰجَوْنَ بِالإِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ وَمَعْصِیَتِ الرَّسُوْلِ﴾ [المجادلۃ:۸]
﴿یٰٓأیُّھَا الَّذِینَ ئَ امَنُوا إِذَا تَنَٰجَیْتُمْ فَلَا تَتَنَٰجَوْا بِالإِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ وَمَعْصِیَتِ الرَّسُوْلِ وَتَنَٰجَوْا بِالْبِرِّ وَالتَّقْوَیٰ﴾ [المجادلۃ:۹]