کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 282
۱۵۔اُمت مصطفی کی فضیلت جس طرح دیگر خصوصیات کی بنا پر نبی کی امت افضل واشرف ہے اسی طرح قرآن مجید ان کے حصہ میں آیا ہے شرف مزید بڑھ گیا۔ان کو ایسی کتاب ملی جو تلفظ میں مختلف کلمات کی حامل ہے اور ان میں تضاد وتناقض کی بالکل گنجائش نہیں ہے ہر مسلمان اس وجہ سے صاحب شرف ہے اس شرف سے دوسری تمام امتیں محروم ہیں ۔ صحابہ کرام میں حفاظ وماہرین سبعۃ احرف یوں تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کثرت حفاظ قراء موجود تھے مگر جن کو زیادہ شہرت ہوئی ان میں چند حضرات کے اسماء گرامی یہ ہیں : ٭عبد اللہ بن مسعود ٭زید بن ثابت ٭ابی بن کعب ٭ابوہریرۃ ٭عبد اللہ بن عباس ٭ابوموسی اشعر ی ٭انس بن مالک ٭ابو بکر صدیق ٭عمر ٭عثمان ٭علی بن ابی طالب ٭مصاور ٭عبارۃ ٭عمرو بن العاص ٭ابو الدرداء ٭معاذ بن جبل ٭ابوزید ٭سالم بن عبید الانجعی ٭طلحہ ٭ سعد بن وقاص ٭عبد اللہ بن السائب ٭عائشہ ٭حفصہ ٭ام سلمۃ ] تابعین میں مشہور قراء کرام مدنی قراء : ٭مسلم بن جندب ٭ابو جعفریزیدبن قعقاع ٭سعید بن مسیب ٭عروۃ بن زبیرسالم ٭عمر بن عبد العزیز ٭امام زہری زید بن اسلم ٭عطا بن یسار مکی قراء : ٭عطا بن ابی رباح ٭ابن کثیر مکی ٭طاوس ٭مجاہد ٭ابن ابی ملیکہ ٭عکرمۃ بصری قراء: ٭ابوالعالیۃ ٭حسن بصری ٭نصر بن عاصم اللیثی ٭ذکی بن یعمر عدوانی شامی قراء: ٭مغیرہ بن شہاب ٭خلیفہ بن سعد ٭امام ابن عامر شامی وغیرہ کوفی قراء: ٭علقمہ الاسود ٭مسروق ٭ابو عبد الرحمن سلمی ٭شعبی ٭الاعمش ٭ابن جبیر ٭امام عاصم ٭ابراہیم نخعی رحمہم اللہ قراء سبعۃ کی وجہ شہرت اور ان کی قراءات کا منتخب کیا جانا ان قراء کی قراءت کوسب سے پہلے امام ابن مجاہد رحمہ اللہ نے اپنی کتاب کتاب السبعۃ میں جمع کیا ان حضرات کی ساری زندگی خدمت قرآن میں گزری کوئی ستر سال اور کوئی چالیس ایک ہی مسند پرفائز رہا اور ان کے شاگردوں کی