کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 206
۶۔ ترجمہ(المقدمۃ الجزریۃ وتحفۃ الاطفال) ۷۔ توضیحات مرضیہ حاشیہ فوائد مکیۃ ۸۔ إیضاح البیان حاشیۃ جمال القرآن ۹۔ قواعد ہجاء القرآن مع طریقۃ الصبیان ۱۰۔ اَشرفی قرآنی قاعدہ ۱۱۔ مکمل قرآنی قاعدہ ۱۲۔ الکلام المفید فی إجراء التجوید وفات آپ رحمہ اللہ نے۱۰/اکتوبر ۱۹۷۸ء کو وفات پائی۔ آپ کی نماز جنازہ حضرت کی وصیت کے مطابق حضرت قاری حافظ محمد رفیع رحمہ اللہ نے پڑھائی۔ آپ لاہور کے مشہور قبرستان میانی صاحب میں مدفون ہیں ۔ وہ مدارس جن میں حضرت قاری صاحب پڑھاتے رہے: مسجد آسٹریلیا اسٹیشن لاہور، جامعہ مسجد اہل حدیث چییناانوالی لاہور، مدرسہ تجوید القرآن موتی بازار لاہور، مدرسہ دار القراء ماڈل ٹاؤن لاہور۔ ۲۳/جنوری ۱۹۵۲ء کو مدرسہ تجوید القرآن موتی بازار لاہور کے شعبہ تجوید کا افتتاح ہوا اور آپ صدر مدرس مقرر کیے گئے۔ آپ نے وہاں ۴/ مارچ۱۹۶۲ء تک اعلیٰ تدریسی خدمات انجام دیں ۔ شعبان ۱۳۸۱ھ میں آپ نے دار القراء بی بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور کی بنیاد رکھی اور زندگی کی آخری گھڑیوں تک یہیں پڑھاتے رہے اور تلامذہ کی کثیر تعداد تیار کی جو آج ملک اور بیرون ملک تدریسی خدمات انجام دینے میں مصروف ہے۔ آپ کی اولاد اولاد میں آپ کے تین فرزند قاری محمد اشرف، حافظ خالد محمود، حافظ فاروق اور دو بچیاں ہیں ۔ ۴۔استاذ القراء قاری سیّد حسن شاہ رحمہ اللہ نام و نسب آپ کا نام سید حسن شاہ بن سید عالم شاہ رحمتہ اللہ علیہ تھا۔ آپ یکم اکتوبر۱۹۲۷ء بمقام داتہ تحصیل و ضلع مانسہرہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق سیّد خاندان سے ہے۔ آپ سیّد جلال الدین بخاری سرخ پوش رحمہ اللہ(اُوچ شریف) کی اولاد سے ہیں ۔ ابتدائی تعلیم آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقہ میں حاصل کی۔ پرائمری داتہ سے اور بانڈھی ڈھونڈاں سے مڈل کیا۔ دورانِ