کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 18
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لکھ ﴿غَیْرَ أولِی الضَّرَرِ ﴾ راء کے نصب کے ساتھ۔‘‘
٭ تخریج الحدیث : سنن ابوداؤد [۲۵۰۷]، مسنداحمد[۵/۱۹۰]، مستدرک حاکم [۲/۹۱]
قراءات: لفظ غَیْر میں دو قر اء تیں ہیں : ابن کثیر، ابوعمرو، عاصم، حمزہ اور یعقوب رحمہم اللہ نے راء کے ضمہ کے ساتھ ﴿غَیْرُ أولِی الضَرَرِ﴾اور باقی قراء رحمہم اللہ نے راء کے فتحہ کے ساتھ پڑھا ہے۔
سورۃ المائدۃ
(۸) عن أنس بن مالک: أن رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قرأ: ﴿ وَکَتَبْنَا عَلَیْہِمْ فِیہَا أنَّ النَّفْسَ بِالنفسِ﴾(المائدۃ: ۴۵) نصب ﴿والعینُ بِالْعَیْن وَالْأنْفُ بِالْأنْفِ وَالْأذنُ بالْأذنِ وَالسِّنُّ بِالسِّنِّ والجروحُ قصاص﴾ رفع إلی آخر الآیۃ۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تلاوت فرمائی ﴿ وَکَتَبْنَا عَلَیْہِمْ فِیہَا أنَّ النَّفْسَ بِالنفسِ﴾(نصب کے ساتھ) ﴿والعینُ بِالْعَیْن وَالْأنْفُ بِالْأنْفِ وَالْأذنُ بالْأذنِ وَالسِّنُّ بِالسِّنِّ والجروحُ قصاص﴾ آخر تک رفع کے ساتھ پڑھا۔
٭ تخریج الحدیث: امام قرطبی رحمہ اللہ نے اسے اپنی تفسیر(۶/۱۹۳) میں نقل کیا ہے۔ مزید دیکھیں : زاد المسیر(۲/۳۶۷)
قراءات: مذکورہ قراءت امام ابن کثیر رحمہ اللہ سے تواتر کے ساتھ منقول ہے۔
(۹) عن عبد الرحمن بن غنم قال، ذکرنا عند معاذ: ﴿ھَلْ یَسْتَطِیعُ رَبُّکَ﴾(المائدہ:۱۱۲) فقال، أقراني رسول اللّٰہ ! مرارًا یقول:﴿ھَلْ تَّسْتَطِیعُ رَبَّکَ﴾ بالتاء
ترجمہ: عبدالرحمن بن غنم رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں : ہم نے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس ﴿ھَلْ یَسْتَطِیعُ رَبُّکَ﴾ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی مرتبہ پڑھایا ہے: ﴿ھَلْ تَسْتَطِیعُ رِبَّک﴾ تاء کے ساتھ۔
٭ تخریج الحدیث: مستدرک حاکم(۲/۲۳۸) امام حاکم رحمہ اللہ اور ذہبی رحمہ اللہ نے اسے صحیح کہا ہے۔ امام ترمذی رحمہ اللہ نے اسے تفسیر القرآن(۲۹۳۰) میں بیان کیا ہے۔
قراءات: یہ دونوں متواترہ قراءات ہیں ۔ امام کسائی رحمہ اللہ نے تاء کے ساتھ اور باء کے فتح کے ساتھ ﴿تَسْتَطِیعُ رَبَّکَ﴾ جبکہ باقی قراء نے یاء کے ساتھ اور باء کے ضمہ کے ساتھ ﴿یَسْتَطِیعُ رَبُّکَ﴾ پڑھا ہے۔
سورۃ الانعام
(۱۳) عن مسلم بن یسار مولی الأنصار: أن رسول اللّٰہ ! کَانَ یَقُوْلُ: اَللّٰھُمَّ فَالِقُ الإِصْبَاحِ وَجَاعِلُ اللَّیلِ سَکَنًا وَّالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ حُسْبَاناً اقْضِ عَنِّی الدَّیْنَ، وَأَغْنِنِي مِنَ الْفَقَرِ وَأَمْتِعْنِي سَمْعِیْ و بَصَرِیْ وَقُوَّتِیْ في سَبِیْلِکَ۔
انصار کے مولیٰ،مسلم بن یسار رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایاکرتے تھے: اَللّٰھُمَّ فَالِقُ الإِصْبَاحِ وَجَاعِلُ اللَّیلِ سَکَنًا وَّالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ حُسْبَاناً اقْضِ عَنِّی الدَّیْنَ، وَأَغْنِنِي مِنَ