کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 168
فَرَاجَعْتُہٗ فَلَمْ أَزَلْ أَسْتَزِیدُہٗ وَیَزِیدُنِي حَتَّی انْتَہَیٰ إِلَیٰ سَبْعَۃِ أَحْرُفٍ )) ’’کہ جبریل امین علیہ السلام نے مجھے ایک قراءت و لہجے پر قرآن پڑھایا تو میں نے ان اضافے کے لیے رابطہ رکھا یہاں تک کہ یہ سات طریقوں پرمکمل ہوا۔‘‘[صحیح البخاری: ۴۹۹۱ وغیرہ]
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو جو سات قراء تیں سکھائی تھیں وہ نہ صرف یہ کہ سہولت کی ایک صورت تھی بلکہ وہ القرآن یفسر بعضہ بعضا(قرآن بھی خود اپنی تفسیر بیان کرتا ہے) کہ بہترین کیفیت اور حکم قرآنی﴿فَاقْرَئُ وْا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ﴾(سورۃ المزمل) کی تعمیل بھی ہے۔
مسئلہ ’سبعہ احرف‘ بھی دراصل اعجازالقرآن کا ایک پہلو ہے، جس میں عقل سے زیادہ ’توقیف‘ معتبر ہے۔
مشہور زمانہ قراءات ’سبعہ عشرہ‘بھی دراصل ان’سبعہ احرف‘ کا حصہ ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سکھائے ہوئے سات احرف میں سے وہ بعض قراء تیں ہیں جن پر سات یا دس ائمہ قراءات نے مہارت اور شہرت حاصل کی۔
اس بات کو اس طرح بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ جس طرح مختلف ادوارمیں مختلف ائمہ کرام گزرے ہیں ، لیکن فقہ میں جو شہرت اَئمہ اربعہ کو حاصل ہوئی(حدیث میں صحاح ستہ کے مؤلفین کو حاصل ہوئی) وہ کسی دوسرے کونہ ہوسکی۔ بعینہٖ ’قراء ات‘ میں ماہر ان ’ائمہ‘ سبعہ عشرہ کو جو مقام و مقبولیت حاصل ہوئی کسی اور کو نہ ہوئی ، لیکن اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ علوم فقہ ’ائمہ اربعہ‘ پرمحصور ہیں یاصحیح و معتبر احادیث صرف ’صحاح ستہ‘میں ہیں یا قراءت سبعہ و عشرہ کے علاوہ ’سبعہ اَحرف‘ نہیں ہیں ۔
ان سب کے لیے اصل، تواتر اور معتبر حوالہ ہے، بغیر سند کے کوئی بھی حجت نہیں ہے۔ ان علوم کا سلسلۂ سند رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جاملتا ہو تو وہ ’فقہ‘ بھی معتبر ہے، ’حدیث‘ بھی قابل قبول ہے اور ’قراء ت‘ بھی مسنون و مشروع ہے۔
۲۔اِسلاف امت، جن میں سرفہرست صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہیں جن کے ایمان کو ہمارے لیے ہدایت کا معیار قرار دیاگیاہے ۔قولہ تعالیٰ: ﴿ فَاِن آمَنُوا بِمِثْلِ مَا أٰمَنْتُمْ بِہٖ فَقَدِ اھْتَدَوْا﴾ [سورۃ البقرۃ:۱۳۷]
ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی مرویات سے(جو کہ مقبولیت کے اعلیٰ معیار پرپوری اترتی ہیں اور ’تواتر‘کی حد کو پہنچتی ہیں ) ان کی رائے و مؤقف کا ثبوت ملتا ہے جس میں انہوں نے قرآن کریم کے سات احرف پر نزول کا مؤقف اختیار کیا ہے۔ ان کی کثیر تعداد میں سیدنا عمرو فاروق، عثمان غنی، ابی بن کعب، زید بن ثابت، ابن مسعود و ابن عباس رضی اللہ عنہم جیسے جلیل القدر صحابہ رضی اللہ عنہم بھی شامل ہیں ۔
اس کے بعد ماہرین قراء ات، مفسرین قرآن اورعلوم قرآن کے متخصّصین سے اس بات پر ’اجماع‘ اور کلّی اتفاق چلا آرہا ہے۔
۳۔جیسا کہ شروع میں واضح کیا گیا ہے کہ قرآن کے سلسلے میں خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی ’تبدیلی‘ کا اختیارنہیں تھا۔ قرآن کے کسی حصے کو تبدیل شدہ ماننا یا’سبعہ احرف‘ میں سے کسی نازل و ثابت شدہ مقام کا انکار کرنامنافقین و کفار کی علامتوں میں سے ہے۔
﴿أَفَتُؤمِنُونَ بِبَعْضِ الْکِتٰبِ وَ تَکْفُرُونَ بِبَعْض فَمَاجَزَآئُ مَنْ یَفْعَلُ ذٰلِکَ ....الایۃ﴾[البقرۃ:۸۵] دوسرے مقام پر فرمایا: ﴿إِنَّ الَّذِینَ یَکْفُرُونَ بِاللّٰہ وَرُسُلِہٖ وَیُرِیدُونَ أنْ یُفَرِّقُوا بَیْنَ اللّٰہ وَرُسُلِہٖ وَیَقُولُونَ نُؤمِنُ