کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 16
ہے۔ نافع، ابوعمرو، ابن عامر، حفص، ابوجعفر اور یعقوب رحمہم اللہ نے جیم کے کسرہ کے ساتھ، شعبہ نے جیم اورراء کے فتحہ، ہمزہ مکسورہ اور یاء کے بغیر پڑھا ہے۔ باقی قراء رحمہم اللہ نے ہمزہ کے بعد یاء کے ساتھ پڑھا ہے۔ اس روایت میں دوسرا لفظ(میکٰل) ہے۔ ابوعمرو، حفص اور یعقوب رحمہم اللہ نے لام سے پہلے ہمزہ اور یاء کے بغیر پڑھا ہے۔ نافع رحمہ اللہ اور ابوجعفر رحمہ اللہ نے الف کے بعد ہمزہ مکسورہ اور یاء کے بغیر(میکائل) جبکہ باقی قراء رحمہم اللہ نے ہمزہ کے بعد یاء بھی پڑھا ہے۔ (۳) حدثني أبو عمّارۃ،حدثنا علي بن ثابت وسعید بن محمد،عن موسی بن عبیدۃ الربذی عن محمّد بن کعب القرضي قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم : لیت شعري ما فعل أبواي، فأنزل اللّٰہ ﴿ وَلَا تَسْئَلْ عَنْ أصْحٰبِ الْجَحِیمِ ﴾ بفتح التاء قال: فما ذکرہما حتّی مات صلی اللّٰہ علیہ وسلم ۔ ’’ محمد بن کعب القرضی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کاش مجھے اپنے والدین کے بارے میں معلوم ہو جائے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت کریمہ نازل فرمائی: ﴿ وَلَا تُسْئَلُ عَنْ أصْحٰبِ الجَحِیْمِ ﴾ [التوبہ:۱۱۹] تا کے زبر کے ساتھ۔ راوی نے کہا: پھر آپ نے وفات تک ان کاتذکرہ نہیں فرمایا۔‘‘ ٭ تخریج الحدیث: اس روایت کو امام حربی رحمہ اللہ نے غریب الحدیث [۱/۱۴۴] میں نقل کیا ہے۔ قراءات: نافع رحمہ اللہ اور یعقوب رحمہ اللہ ﴿ لَا تَسْئَلْ ﴾ اور باقی جمیع قراء ﴿ لَا تُسْئَلُ ﴾ پڑھتے ہیں ۔ (۴) عن أبي راشد مولیٰ عبد الرحمن ابن أبزی قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ یَقْرَأُ ھٰؤُلَاءِ الْأَحْرُفِ ﴿ادْخُلُوا فِي السَّلمِ﴾ [البقرہ:۲۰۸] ﴿ وَإِنْ جَنَحُوا لِلسَّلْمِ ﴾ [الانفال:۶۱] و ﴿ وتَدْعُوا إِلَی السَّلْمِ ﴾ [محمد:۳۵] بنصب السِّین وبخفضہ۔ ’’ ابوراشد مولیٰ عبدالرحمن بن ابزی رحمہ اللہ سے مروی ہے، فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان احرف ﴿اُدْخُلُوا فِی السَّلْمِ﴾، ﴿وَاِنْ جَنَحُوا لِلْسَّلْمِ﴾ ﴿وَتَدْعُوْا إِلَی السَّلْمِ﴾ کو سین کے فتح اور کسرہ کے ساتھ پڑھا کرتے تھے۔‘‘ ٭ تخریج الحدیث:سیوطی رحمہ اللہ نے درالمنثور [۷/۵۰۵] میں بیان کیا اور اس کی نسبت ابو نصر السخری رحمہ اللہ کی طرف کی ہے۔ قراءات: اس حدیث میں تین مختلف آیات کی متواتر قراءات بیان کی گئی ہیں ۔ پہلا مقام: ﴿اُدْخُلُوا فِی السِّلْمِ﴾ [البقرہ:۲۰۸] نافع، ابن کثیر، کسائی اور ابوجعفر رحمہم اللہ نے(السلم) سین کے فتحہ اور باقی قراء نے سین کے کسرہ کے ساتھ پڑھا ہے۔ دوسرا مقام :﴿ وَإِنْ جَنَحُوا لِلْسَّلمِ ﴾ [الانفال:۶۱] شعبہ رحمہ اللہ نے سین کے کسرہ اور باقی قراء نے فتحہ کے ساتھ پڑھا ہے۔ تیسرا مقام : ﴿وَتَدْعُوا إِلَی السَّلْمِ﴾ [محمد:۳۵] شعبہ، حمزہ اور خلف رحمہم اللہ نے سین کے کسرہ اور باقی قراء نے فتحہ کے ساتھ پڑھا ہے۔