کتاب: رُشدقرأت نمبر 2 - صفحہ 13
اختلاف یاتصادم دیکھیں ، وہاں اسلام کو محکم اور فیصلہ کن قوت تسلیم کریں ۔ اگر ہمارا یہی رویہ بن جائے تو تب ہماری قومی ثقافت صحیح معنوں میں اسلامی ثقافت کی صورت میں تشکیل پذیر ہوگی۔ وما علینا إلاالبلاغ
نوٹ: یہ مضمون راقم نے ماہنامہ ’رُشد‘ کی ’سبعہ احرف‘ کے متعلق خصوصی اشاعت کے لیے تحریر کیاہے۔ گذشتہ ایک سال سے تصنیف و تالیف کا کام تقریباً چھوڑ رکھا تھا۔ پیشہ وارانہ مصروفیات ، جسمانی اضمحلال اورعدم حضوری کی وجہ سے ذہنی یکسوئی میسرنہیں تھی۔ اسی لیے جب حافظ حمزہ مدنی(جو چند روز پہلے پی۔ ایچ۔ ڈی کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں ) مدیر ’رُشد‘ نے اس خصوصی اشاعت کے لیے حصہ ڈالنے کے لیے کہاتو میں نے معذرت کرلی۔ ’سبعہ احرف‘کے متعلق مجھے علمی تحقیق کاموقع کم ہی ملا ہے۔ ان کااصرار جاری رہا۔ ان کاخیال تھا کہ’رُشد‘ کی خصوصی اشاعت کے حصہ دوم کا اداریہ راقم ہی تحریر کرے۔ حافظ حمزہ مدنی کاپُرخلوص اصرار ایسا نہ تھا کہ کاملاً انکار کردیا جاتا۔ اس موضوع پر نئے سرے سے مواد دیکھنا شروع کیا۔ اس ضمن میں ڈاکٹر حمزہ مدنی نے ماہنامہ ’الاشرف‘ کراچی کی تجوید و قراءت پر خصوصی شمارہ اور مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کی جمال القرآن اور سیدقطب رحمہ اللہ کی ’قرآن مجید کے فنی محاسن‘ بھجوائی، میں اس سلسلے میں ان کے تعاون کاشکرگزار ہوں ۔ [محمد عطاء اللہ صدیقی]
حوالہ جات
نوٹ: مذکورہ بالا مضمون کی تحریر کے دوران حسب ذیل کتب پیش نظر رہیں ۔
۱۔ اسلام اورموسیقی۔از مولانا محمد جعفر شاہ پھلواری، ادارہ ثقافت اسلامیہ، لاہور
۲۔ اسلام اور موسیقی از مفتی محمد شفیع، ادارہ دارالاسلامیات، لاہور
۳۔ اسلام اور قوالی از مفتی حفیظ الرحمن، المکتبۃ العلمیہ ضلع مانسہرہ، صوبہ سرحد(پاکستان)
۴۔ قرآن مجید کے فنی محاسن از سید قطب شہید، ترجمہ ازغلام احمد حریری، فیصل اسلامک ریسرچ سنٹر، فیصل آباد
۵۔ جمال القرآن از حکیم الامت مولانااشرف علی تھانوی، ادارہ کتب طاہریہ، ملتان
۶۔ الفوز الکبیر از شاہ ولی اللہ دہلوی، ترجمہ پروفیسر محمد رفیق چوہدری۔
۷۔ بسنت، اسلامی ثقافت اور پاکستان ازمحمد عطاء اللہ صدیقی، مجلس تحقیق اسلامی، لاہور
۸۔ جریدہ ’الاشراف‘ کراچی ، خصوصی اشاعت، فروری تا جولائی ۲۰۰۰ء
بالخصوص درج ذیل مضامین:
۱۔ فن قراءت کا ارتقاء از محمد سعود عالم قاسمی ۲۔ قرآن کریم کا صوتی اعجاز از مولانا محمد فاروق خان
۳۔ امام دانی اور علم قراءت از ڈاکٹر عبدالعلیم ۴۔ امام شاطبی اورعلم قراءات ازمولانا اسد اللہ
۵۔ امام جزری اورعلم قراءت ازمولانا محمد ارشد ۶۔ علم تجوید ، ایک تعارف از ڈاکٹر محمود غازی
۷۔ جدید صوتیات اور علم تجوید از ڈاکٹر خلیل احمد ۸۔ ہندوستان میں علم قراءت از مولانا ثناء الہدیٰ قاسمی
۹۔ قرآن کے سات حروف از مولانا محمد تقی عثمانی
۱۰۔ نورجہاں ، فتور جہاں از محمد عطاء اللہ صدیقی(راقم مضمون) شائع شدہ ’محدث‘ جنوری۲۰۰۱ء
۱۱۔ ’پاکستانی کلچر‘ از ڈاکٹر جمیل احمد جالبی، سابق وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی