کتاب: روزہ جو ایک ڈھال ہے - صفحہ 89
نے فرمایا:((صِیَامُ یَوْمِ عَرَفَۃَ أَحْتَسِبُ عَلَی اللّٰہِ تَعَالیٰ أنْ یُّکَفِّرُ السَّنَۃَ الَّتِيْ قَبْلَہُ وَالسَّنَۃَ الَّتِيْ بَعْدَہُ۔))… ’’ عرفہ کے دن(۹ ذوالحجہ)کا روزہ رکھنے سے متعلق میں اللہ عزوجل سے اُمید رکھتا ہوں کہ وہ ایک سال گزشتہ اور ایک سالِ آئندہ کے گناہ معاف کردے گا۔ ‘‘[1] ز:محرام الحرام کے روزے … اور(حدیث کے موجب)رمضان المبارک کے بعد اس مہینہ کے(دو)روزے سب سے افضل ہیں۔ اور پھر یومِ عاشوراء کا روزہ اس مہینے کے باقی روزوں سے زیادہ افضل ہے۔ اس کے بعد ۹ محرم کا روزہ فضیلت میں دوسرے درجہ پر ہے۔ دونوں کو ملا کر رکھنا مسنون ہے۔ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کون سے روزے رمضان المبارک کے بعد افضل ہیں ؟ تو فرمایا: ((أَفْضَلُ الصِّیَامِ بَعْدَ شَھْرِ رَمَضَانَ صِیَامُ شَھْرِ اللّٰہِ الْمُحَرَّمِ۔))… ’’ ماہِ رمضان المبارک کے بعد تمام روزوں میں سب سے افضل اللہ کے مہینہ محرام الحرام کے
[1] یہ ایک لمبی حدیث کا جزء ہے۔ دیکھیے: صحیح مسلم؍ کتاب الصیام، باب استحباب صیام ثلاثۃ ایام من … حدیث: ۱۱۶۲۔