کتاب: روزہ جو ایک ڈھال ہے - صفحہ 8
عبداللہ بن عبدالمطلب القرشی الہاشمی)اللہ کے بندے اور اُس کے رسول ہیں۔ آپ ہر اس شخصیت سے زیادہ افضل و ارفع ہیں کہ جس نے اپنے رب تعالیٰ کے لیے نماز ادا کی اور روزے رکھے۔ اللہ عزوجل آپ کی ذاتِ اطہر اور آپ کے(دنیا کی ساری اُمتوں میں)سب سے زیادہ صالح، نیک اور معزز صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر اپنی رحمت و برکت کی برکھا برسائے اور اپنا بہت زیادہ سلام اس وقت تک نازل فرمائے کہ جب تک راتوں اور دنوں کا نظام جاری ہے۔
اما بعد!میں اس قیمتی کتابچہ کو(جو آپ کے ہاتھوں میں ہے اور)جس کا عنوان ’’روزہ ایک ڈھال ‘‘ ہے۔ اور اس کے مصنف ہیں جناب دکتور خالد بن عبدالرحمن بن علی الجریسی حفظہ اللہ۔ اللہ تعالیٰ ان کو توفیق مزید عطا فرمائے اور اُن کی غلطیوں سے در گزر کرے۔ تو میں نے دیکھا کہ اُنہوں نے موضوع کو اختیار کرنے اور اسے نکھار کر بیان کرنے میں نہایت عمدہ اسلوب اختیار کیا ہے۔ روزوں کے فرض ہونے کی تاریخ، روزے کی حکمت، اس کے واجبات و فرائض، اس کی شروط، روزے کو باطل کرنے والے اُمور، جن حالات و اوقات میں روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے، نفل روزوں، رمضان کے قیام و تراویح، لیلۃ القدر اور صدقہ ٔ فطر جیسے تمام اُمور کو صحیح ثابت احادیث مبارکہ