کتاب: روزہ جو ایک ڈھال ہے - صفحہ 77
﴿اِِنَّا اَنْزَلْنٰہُ فِیْ لَیْلَۃٍ مُبٰرَکَۃٍ اِِنَّا کُنَّا مُنْذِرِیْنَ o﴾(الدخان:۳) ’’ بلاشبہ ہم نے اسے(قرآن کو)ایک بابرکت رات میں نازل کیا اور بلاشبہ ہم(لوگوں کو)آگاہ کرنے والے تھے۔ ‘‘ اور اللہ عزوجل نے یہ بھی فرمایا ہے: ﴿إِنَّا أَنْزَلْنٰہُ فِیْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ o﴾(القدر:۱) ’’ بلاشبہ ہم نے اس قرآن کو لیلۃ القدر میں اُتارا ہے۔ ‘‘ ۲:رمضان المبارک کا وہ مہینہ ہے کہ جس کے روزے فرض کردیے گئے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے: ﴿فَمَنْ شَھِدَ مِنْکُمُ الشَّھْرَ فَلْیَصُمْہُ﴾(البقرۃ:۱۸۵) ’’ تو اے مسلمانو! تم میں سے جو(بالغ، عاقل اور صحت مند)آدمی یہ مہینہ(رمضان المبارک کا)پالے تو وہ اس کے مکمل روزے رکھے۔ ‘‘ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اعرابی کو روزوں کے متعلق کہ جو اللہ نے فرض کیے ہیں بتلاتے ہوئے فرمایا:((شَھْرَ رَمَضَانَ إِلَّا أَنْ تَطَوَّعَ شَیْئًا۔))’’ تمہارے اوپر اللہ نے رمضان المبارک(پورے