کتاب: روزہ جو ایک ڈھال ہے - صفحہ 75
ملتے تو … الخ۔ [1] ص:روزوں کی ایک بڑی فضیلت یہ بھی ہے کہ انہیں تمام مہینوں میں سب سے افضل مہینے میں فرض کیا گیا ہے۔ رمضان المبارک کا وہ مہینہ کہ ہوسکتا ہے اس کے فضائل شمار ہی نہ کیے جاسکیں۔ اس مقام پر رمضان کی فضیلت والی خصوصیات میں سے بعض کا ذکر شاید بہت مناسب رہے گا۔ تاکہ ان کو یاد کرکے روح بلند مرتبہ ہوسکے۔ اور ان تذکروں کے ذریعے پیارے رمضان المبارک کی یاد تازہ ہوسکے۔ ۱:رمضان المبارک۔۔ قرآن کا وہ مہینہ ہے، اسی مہینہ میں قرآن کے نزول کا آغاز ہوا تھا۔ رمضان المبارک کی ہی ایک رات(لیلۃ القدر)میں قرآنِ عظیم ایک ہی مرتبہ(مکمل طور پر)لوحِ محفوظ سے آسمانِ دنیا میں بیت العزت کی طرف اتاردیا گیا تھا۔ پھر وہاں سے مختلف حصوں(آیات و سُوَر کی)صورت میں یہ نبوت کی مدت تئیس سالہ عرصہ میں
[1] متفق علیہ: صحیح البخاری؍ کتاب الصوم، باب: اجود ماکان النبي صلی اللہ علیہ وسلم حدیث: ۲۳۰۸ واللفظ للبخاری۔