کتاب: روزہ جو ایک ڈھال ہے - صفحہ 67
وہ اخلاص ہے کہ جس کی قدر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ روزے کا اجر باقی اعمال سے زیادہ عطا کرے گا۔) د:روزہ … روزے دار کے نفس کو دنیا میں نفسانی خواہشات کی پیروی سے اور آخرت میں اللہ کے عذاب سے بچاؤ کرتا ہے۔ جبکہ روزہ ایسا قلعہ ثابت ہوتا ہے کہ جو روزے دار کو مردود شیطان کی چالوں اور اس کے حملوں سے رکاوٹ کا ذریعہ بنتا ہے۔ جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((اَلصَّوْمُ جُنَّۃٌ۔)) ’’ روزہ ایک ڈھال ہے۔ ‘‘[1] ھ:روزہ … وقتی طور پر نکاح(شادی، بیاہ)کی خواہش(اور نفسانی شہوت)کو توڑنے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔ اور یہ عفت و عصمت اور پاکیزگیٔ نفس کا سبب بھی بنتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اُمت کے نوجوانوں کو وصیت کرتے ہوئے فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کس قدر معزز نصیحت فرمایا تھے۔ فرمایا:((یَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ! مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْکُمُ الْبَائَ ۃَ
[1] حوالہ سابقہ۔ مذکور بالا حدیث کا ہی یہ ایک حصہ ہے۔