کتاب: روزہ جو ایک ڈھال ہے - صفحہ 20
واجب ہونا)اس شخص کے لیے ہے جس کے گھر والے مسجد حرام کے پاس نہ رہتے ہوں، اور اللہ سے ڈرو اور جانتے رہو کہ اللہ کا عذاب سخت ہے۔‘‘
ج: ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:
﴿وَ مَا کَانَ لِمُؤْمِنٍ اَنْ یَّقْتُلَ مُؤْمِنًا اِلَّا خَطَئًا وَ مَنْ قَتَلَ مُؤْمِنًا خَطَئًا فَتَحْرِیْرُ رَقَبَۃٍ مُّؤْمِنَۃٍ وَّ دِیَۃٌ مُّسَلَّمَۃٌ اِلٰٓی اَھْلِہٖٓ اِلَّآ اَنْ یَّصَّدَّقُوْا فَاِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ عَدُوٍّلَّکُمْ وَ ھُوَ مُؤْمِنٌ فَتَحْرِیْرُ رَقَبَۃٍ مُّؤْمِنَۃٍ وَ اِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ بَیْنَکُمْ وَ بَیْنَھُمْ مِّیْثَاقٌ فَدِیْۃٌ مُّسَلَّمَۃٌ اِلٰٓی اَھْلِہٖ وَ تَحْرِیْرُ رَقَبَۃٍ مُّؤْمِنَۃٍ فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ شَھْرَیْنِ مُتَتَابِعِیْنِ تَوْبَۃً مِّنَ اللّٰہِ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلِیْمًا حَکِیْمًاo﴾(النساء:۹۲)
’’اور مسلمان کو درست نہیں مسلمان کا مار ڈالنا، مگر چوک اور بات ہے۔ اور جو مسلمان کو چوک سے مار ڈالے تو ایک مسلمان بردہ(مرد ہو یا عورت)آزاد کرے، اور جس کو مارا اس کے وارثوں کو دیت دیوے(خون بہا)مگر جب وہ معاف کر دیں، اگر جس کو