کتاب: روزہ جو ایک ڈھال ہے - صفحہ 18
جس کی صبح کو آدمی روزہ رکھے)تم کو اپنی عورتوں سے صحبت درست کر دی گئی وہ تمہارا جوڑا ہیں، اورتم ان کے لیے جوڑا ہو۔ اللہ کو معلوم ہو گیاتم اپنی آپ چوری کرتے تھے تو اس نے تم کو معاف کر دیا، اور تمہاری خطا سے در گزرکیا، اب ان سے صحبت کرو اور جو اللہ نے تمہارے لیے(تمہاری قسمت میں)لکھا ہے(لڑکا یا لڑکی)اس کی خواہش رکھو اور کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ صبح کی سفید دھاری رات کی کالی دھاری سے تم کو صاف دکھائی دینے لگے۔ پھر روزے کو رات تک پور اکرو۔ اور جب تم مسجد میں اعتکاف بیٹھو تو رات کو بھی)عورتوں سے صحبت نہ کرویہ اللہ تعالیٰ کی حدیں ہیں ان کے پاس بھی نہ جانا، اللہ تعالیٰ اسی طرح اپنے حکم صاف صاف لوگوں کو بتلاتا ہے تاکہ وہ(حکم کے خلاف کرنے سے)بچے رہیں۔‘‘
ب: اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿وَ اَتِمُّوا الْحَجَّ وَ الْعُمْرَۃَ لِلّٰہِ فَاِنْ اُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْھَدْیِ وَ لَا تَحْلِقُوْا رُئُ وْسَکُمْ حَتّٰی یَبْلُغَ الْھَدْیُ مَحِلَّہٗ فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَّرِیْضًا اَوْ بِہٖٓ اَذًی