کتاب: روزہ جو ایک ڈھال ہے - صفحہ 14
فصل اوّل: روزوں سے متعلق(قرآن عظیم سے)دلائل
فصل ثانی:روزوں کی تعریف اور(بطورِ فرض)شریعت اسلامیہ کا حصہ بننے کی تاریخ
فصل ثالث:روزو کے فضائل، اس کے اسرار اور رمضان المبارک کی خصوصیات
فصل رابع:روزوں کی اقسام
فصل خامس:روزوں سے متعلق انتہائی اہم مسائل و احکام
میں اللہ عزوجل سے(اپنے لیے)خاص فضل و احسان کے ساتھ ساتھ اُس کا اپنے بندے اور محبوب نبی محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)پر کہ جو تمام انسانوں اور جنوں کے امام و مقتداء ہیں … رحمتیں، برکتیں اور سلام نازل فرمانے کا سوال کرتا ہوں اور میرے اس عمل کے ذریعے اُمت اسلامیہ کے تماملوگوں کو نفع پہنچانے کا بھی سوال کرتا ہوں۔
دُکتور/خالد بن عبدالرحمن بن علي الجریسي
مملکت عربیہ سعودیہ۔ الریاض/ یکم رمضان ۱۴۲۵ھ