کتاب: روزہ جو ایک ڈھال ہے - صفحہ 12
محیط بہ علم رکھنے والا، کل کائنات کا بادشاہ ہے۔ حتی کہ جب میرے دل کو اس بات میں انشراح ہو گیا کہ جس کی اُسے خواہش تھی تو میں نے اللہ عزوجل پر توکل کرتے ہوئے اپنے روزے دار بھائیوں کی محبت میں اس کتاب کو منصہ شہودپر لانے کا پختہ ارادہ کر لیا۔ چنانچہ میں نے اس مضمون کو جمع کر کے اس کی ترتیب دے ڈالی اور پھر اللہ کی مدد و توفیق سے اس نبی محترم صلی اللہ علیہ وسلم کی درج ذیل حدیث مبارک سے برکت حاصل کرتے ہوئے اس کا نام ’’روزہ ایک ڈھال ہے ‘‘ رکھ دیا کہ جن کو اللہ عزوجل کی طرف سے ’’جوامع الکلم‘‘(ایسے مختصر الفاظ والی گفتگو کہ جن کے معانی اپنے اندر علموں کے سمندر سموئے ہوئے ہوں۔)عطا ہوئے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب کریم سبحانہ و تعالیٰ کے بارے میں خبر دیتے ہیں کہ: ’’اللہ تعالیٰ رب العرش الکریم ارشاد فرماتے ہیں:
((اَلصَّومُ لِيْ وَأَنَا أَجْزِيْ بِہٖ، یَدَعُ شَھْوَتَہٗ وَأَکْلَہُ وَشُرْبَہُ مِنْ أَجْلِيْ وَالصَّوْمُ جُنَّۃٌ وَلِلصَّائِمِ فَرْحَتَان: فَرْحَۃٌ حِیْنَ یُفْطِرُ وَفَرْحَۃٌ حِیْنَ یَلْقَی رَبَّہُ، وَلَخَلُوْفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطیَبُ عِنْدَ اللّٰہِ مِنْ رِیْحِ الْمِسْکِ۔))[1]
[1] سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی صحیح البخاری اور صحیح مسلم میں متفق علیہ ایک حدیث کا یہ جزء ہے جو ہم نے یہاں نقل کیا ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح؍ کتاب التوحید؍ باب قول اللہ تعالیٰ: ﴿یُرِیْدُوْنَ أَنْ یُّبَدِّلُوْا کَلَامَ اللّٰہِ﴾،حدیث: ۷۴۹۲ میں انہی الفاظ کے ساتھ اسے درج کیا ہے۔ اور لفظ : ’’اَلصِّیَامُ جُنَّۃٌ‘‘ کئی ایک مقامات پر مذکور ہے۔ جن میں سے کتاب الصوم؍ باب فضل الصوم، حدیث: ۱۸۹۴ میں۔ اور دیکھئے: صحیح مسلم میں لفظ ’’اَلصِّیَامُ جُنَّۃٌ‘‘ کے ساتھ کتاب الصیام؍ باب فضل الصیام، حدیث: ۱۱۵۱