کتاب: روزہ جو ایک ڈھال ہے - صفحہ 11
ہوں کہ بلاشک و شبہ نبینا محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر اس شخص سے بہتر اور افضل ہیں جو رمضان المبارک کے(یا دیگر اُس پر واجب)فرض روزے رکھے یا سنت کے مطابق نفل روزے رکھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع نفوس مطمئنہ اہل ایمان نے کی اور وہ اس بات اتباع و اطاعت کی وجہ سے بڑے ہی پاکیزہ اور(رب کی رضا و جنت پر)مطمئن افراد بن گئے جب تک روزے دار(تا قیامت)روزے رکھتے چلے جائیں اور آپ کی سنتوں پر کاربند رہ کر مسنون عمل کرتے چلے جائیں تب تک اللہ عزوجل آپ کی ذاتِ اطہر پر، آپ کی آل پر اور جنت کی طرف(بعد والے سب لوگوں سے)سبقت لے جانے والے آپ کے مقربین صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین پر درُود و سلام نازل فرماتا رہے۔
وَبَعد!روزوں کا اسلام میں ایک(پانچواں بڑا)رُکن ہونے سے متعلق یہ آپ کے ہاتھوں میں وہ تحریر ہے کہ جس کی جمع و ترتیب میں اللہ عزوجل نے میرے لیے آسانی فرمائی۔(اور میں نے اسے لکھ دیا۔)میں نے اس کتاب میں روزوں کے فضائل، ان کے اسرار و رموز اور اُن کے بنیادی مسائل و احکام کو تلاش کر کے جمع کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ اور یہ کہ میں نے اس نیک کام کے لیے اللہ عزوجل سے استخارہ بھی کیا ہے کہ جو دائمی، یقینی اور غیر