کتاب: روزہ حقیقت و ثمرات - صفحہ 65
قال:[وأیکم مثلی ؟إنی ابیت یطعمنی ربی ویسقینی …الحدیث] ابوھریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ میں وصال سے منع فرمایا ہے،ایک شخص نے کہا :یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ تو وصال کرتے ہیں؟ فرمایا:[تم میں سے کون مجھ جیسا ہے میں تو اس طرح رات گزارتا ہوں کہ میرا پروردگار مجھے کھلاتا اور پلاتاہے](صحیح بخاری رقم الحدیث۱۹۶۵) (۵) اعتکاف : عن عائشۃ رضی اللہ عنھا أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم [ کان یعتکف العشر الاواخرمن رمضان حتی توفاہ اللہ تعالیٰ ](رواہ البخاری ومسلم) عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے مروی ہے،[رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے،حتی کہ اللہ تعالیٰ نے آ پ صلی اللہ علیہ وسلم کو وفات دے دی ] عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال:[کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یعتکف فی کل رمضان عشرۃ ایام فلما کان العام الذی قبض فیہ اعتکف عشرین یوما ](رواہ البخاری ۲۰۴۴) ابوھریرۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،[رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہررمضان میں دس دن اعتکاف فرمایا کرتے تھے ،جس سال آپ کا انتقا ل ہوا آپ نے بیس دن اعتکاف فرمایا]صحیح بخاری ہی میں ہے (۲۰۲۶) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد امھات المؤمنین اعتکاف کیا کرتی تھیں ۔