کتاب: روزہ حقیقت و ثمرات - صفحہ 46
ترجمہ:سھل بن سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:[جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتا ہے،قیامت کے دن اس سے صرف روزے دار لوگ داخل ہونگے ان کے ساتھ کوئی اور داخل نہ ہوگا ،اعلان ہوگا :روزہ دار کہاں ہیں؟ چنانچہ روزہ دار اس دروازے سے داخل ہونگے ،جب آخری آدمی داخل ہوچکے گا تو دروازہ بند کردیا جائے گا،اور اس کے بعد کوئی اور اس سے داخل نہ ہوگا](بخاری ومسلم،یہ الفاظ مسلم میں ہیں)
عن زید بن خالدالجہنی رضی اللہ عنہ قال :قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم [من صام رمضان ایمانا واحتسابا غفرلہ ما تقدم من ذنبہ] (متفق علیہ)
ترجمہ:زید بن خالد الجہنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:[جو شخص ایمان کے ساتھ ،اور اللہ تعالیٰ سے اجر لینے کی نیت سے روزہ رکھے گا اس کے سابقہ تمام گناہ معاف کردیئے جائیں گے]