کتاب: روزہ حقیقت و ثمرات - صفحہ 44
عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال :[اذا جاء رمضان فتحت أبواب الجنۃ وغلقت أبواب النار وصفدت الشیاطین] (رواہ البخاری)وفی روایۃ لمسلم [فتحت أبواب الرحمۃ ]
ترجمہ: ابوھریرۃ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:[جب ماہِ رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ،اور جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے](بخاری ومسلم،مسلم میں رحمت کے دروازے کھول دیئے جانے کا ذکر ہے)
عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال :قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :[اذاکان أول لیلۃ من شھر رمضان صفدت الشیاطین ومردۃ الجن وغلقت أبواب النار فلم یفتح منھا باب وفتحت أبواب الجنۃ فلم یغلق منھا باب وینادی مناد یا باغی الخیر أقبل ویا باغی الشر أقصر وللہ عتقاء من النار ذلک کل لیلۃ ](الترمذی،النسائی ،ابن ماجہ ،ابن خزیمہ)
ترجمہ:ابوھریرۃ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیںکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:[جب ماہِ رمضان کی پہلی رات آتی ہے تو شیاطین اور سرکش جنوں کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے، جہنم کے تمام دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اور ان میں سے کوئی ایک دروازہ بھی نہیں کھولاجاتا،جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور ان میں سے کوئی ایک دروازہ بھی بند نہیں کیاجاتا،اور ایک منادی نداء دیتا ہے :اے خیر (نیکی)کے