کتاب: روزہ حقیقت و ثمرات - صفحہ 32
روزے کے فضائل احادیث سے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت سی احادیث میں روزہ کے فضائل ومحاسن مذکور ہیں، اس سلسلہ کی سب سے جامع اور منفرد حدیث صحیح بخاری ومسلم میں بروایت محدثِ امت ابوھریرۃ رضی اللہ عنہ منقول ہے:
عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال :[کل عمل ابن آدم لہ،الحسنۃ بعشر أمثالھا الی سبع مائۃ ضعف،قال اللہ عزوجل الا الصیام فانہ لی وأنا أجزی بہ،انہ ترک شھوتہ وطعامہ وشرابہ من أجلی۔للصائم فرحتان:فرحۃ عند فطرہ،وفرحۃ عند لقاء ربہ، ولخلوف فم الصائم أطیب عند اللہ من ریح المسک ]
ترجمہ:ابوھریرۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:[ابن آدم کا ہر عمل اس کیلئے (اس طرح باعثِ اجر ہے )کہ ایک نیکی دس گنا سے لیکر سات سو گنا کے برابر ہوجاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:سوائے روزہ کے ،بے شک وہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی جزا ء دونگا،کیونکہ بندہ اپنی (جائز)خواہشاتِ نفس اور کھانا پینا میرے لئے چھوڑتا ہے۔روزہ دار کیلئے دو خوشیاں ہیں :ایک افطار کے وقت دوسری اپنے پروردگار سے ملاقات کے وقت۔روزہ دار کے منہ کی بُو اللہ تعالیٰ کو کستوری کی خوشبو سے زیادہ محبوب ہے ]
اس حدیث میں روزہ کے تین منفرد فضائل مذکور ہیں،ہم افادیت اور ترغیب وتحریض