کتاب: روزہ حقیقت و ثمرات - صفحہ 30
روزہ کے فضائل
روزہ کے بے شمار فضائل وخصائص ہیں، جو قرآن وحدیث میں مذکور ہیں،ہم اختصار کے ساتھ چند ایک کا تذکرہ کیئے دیتے ہیں:
روزہ کی فضیلت قرآن پاک سے:
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
{إِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقَانِتِیْنَ وَالْقَانِتَاتِ وَالصَّادِقِیْنَ وَالصَّادِقَاتِ وَالصَّابِرِیْنَ وَالصَّابِرَاتِ وَالْخَاشِعِیْنَ وَالْخَاشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِیْنَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصّآئِمِیْنَ وَالصَّآئِمَاتِ وَالْحَافِظِیْنَ فُرُوْجَھُمْ وَالْحَافِظَاتِ وَالذَّاکِرِیْنَ اللہ کَثِیْرًا وَّالذَّاکِرَاتِ اَعَدَّ اللہ لَھُمْ مَّغْفِرَۃً وَّأَجْرًا عَظِیْمًا} (الاحزاب:۳۵)
ترجمہ:( بے شک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں مؤمن مرد اور مؤمن عورتیں فرمانبرادری کرنے والے مرد اور فرمانبردار عورتیں راست باز مرداور راست باز عورتیں صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں عاجزی کرنے والے مرداور عاجزی کرنے والی عورتیں خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی عورتیں اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرنے والے مرد اورحفاظت کرنے والیاں بکثرت اللہ کا ذکر کرنے والے اور ذکر کرنے والیاں،ان(سب) کے لئے اللہ تعالیٰ نے مغفرت اور بڑا ثواب تیار کررکھا ہے )