کتاب: روزہ حقیقت و ثمرات - صفحہ 26
بیماریوں کا گھر ہے اورپرہیز (خلوِمعدہ) تمام دواؤں کی سردار ہے،معدے کو آرام وراحت کا وقفہ چاہئے،کیونکہ بلاناغہ اور مسلسل کھانے پینے کی وجہ سے وہ بُری طرح تھکاوٹ کا شکار ہوجاتا ہے،لہذا اس طویل ترین مشقت کے بعد اسے اس کے آرام کا مکمل حصہ دستیاب ہونا چاہئے تاکہ وہ استراحت کے اس وقفہ میں جسم سے زائد فضلات اور فاسد اخلاط کو جارج کرکے ،نیز جسم میں جمی ہوئی زائد چربی کو پگھلا کر ازسرِ نو ہضمِ طعام کیلئے فعال اور روادواں ہوجائے۔‘‘(انتہیٰ بتغیر یسیر)
فرانسیسی ڈاکٹر ’’ کا لبا ‘‘ کی رائے
’’ کھانے اور بار بار کھانے سے معدہ کا بھرا رہنا سینکڑوں بیماریوں کے پیدا ہونے کا موجب ہے،میں نے مسلمانوں کا ایک مقولہ سن رکھا ہے:’’معدہ بیماریوں کا گھر ہے روزہ کی صورت میں پرہیز اصلِ علاج ہے ‘‘یہ اتنا سنہری اور زریں اصول ہے کہ میں اس انتہائی حکیمانہ قاعدے پر ایک لفظ کا اضانہ نہیں کرسکتا ،میرے خیال میں اسلام نے روزہ کی صورت میں دنیا بھر کی طب کا نچوڑ پیش کردیا ہے۔‘‘(مناھج الشریعیۃ الاسلامیۃ:۱/۱۰۲)
ا مریکی ڈاکٹروں کی رائے:
ایک امریکی ڈاکٹر ’’ بندکیٹ ‘‘ کی رائے کا خلاصہ یہ ہے کہ مسلسل کھانے پینے سے دل کے ارد گرد چربی اور چکنائی جم جاتی ہے،جبکہ اس کے ازالے اور خاتمے کیلئے
روزہ کا کردار بڑاحیرت انگیز ہے،روزہ تمام داخلی اعضاء کی صحت کی بحالی اور خون کی صفائی