کتاب: روشنی - صفحہ 8
کے اعتبار سے ہوا، پھر یہ تعارف دینی محبت و اخوت میں بدل گیا۔ اللہ سے ملتجی ہوں کہ وہ ہمارے اس مخلصانہ تعلق کو ثمر بار بنائے اور راہِ حق میں ہم دونوں ہمسفر رہیں۔ آمین
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
((مَنْ لَّا یَشْکُرِ النَّاسَ لَا یَشْکُرِ اللّٰہ۔)) [1]
’’جو لوگوں کا شکریہ نہیں ادا کرتا وہ اللہ کا شکر ادا نہیں کرتا۔ ‘‘
یہ حدیث امام ترمذی نے ان الفاظ میں بھی روایت کی ہے:
(( مَنْ لَّمْ یَشْکُرِ النَّاسَ لَمْ یَشْکُرِ اللّٰہ۔))
اس ارشاد نبوی کے بموجب میں جناب ابو ساریہ بھائی کے تعاون اور حسب ضرورت کتابیں فراہم کرتے رہنے پر تہ دل سے ان کا شکر گزار ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دُعا گو ہوں کہ ان کو اور ان کے اہل خانہ اور تمام متعلقین کو ہر طرح کی آزمائشوں سے محفوظ رکھے اور ان کے تمام اعمالِ حسنہ کو سند قبول عطا فرمائے۔ آمین
سید سعید احسن عابدی
جدہ، سعودی عرب
۳، رجب ۱۴۳۲ھ
[1] ابوداؤد: ۴۸۱۱، ترمذی: ۱۹۵۴.