کتاب: روشنی - صفحہ 233
اور چونکہ آسمان و زمین اور پوری کائنات کا معبود صرف اللہ تعالیٰ ہے اور اس کے سوا کوئی اور معبود نہیں ہے لہٰذا نظام کائنات میں کسی بگاڑ کا امکان بھی محال ہے۔
لہٰذا معلوم ہوا کہ تھانوی صاحب نے حدیث حنظلہ سے فرشتوں کے علانیہ مشاہدہ یا انکشاف، بلکہ ملاقات و مماسہ کا جو دعویٰ کیا ہے وہ صوفیانہ بڑ کے سوا کچھ اور نہیں ہے۔
اوپر حدیث حنظلہ کا جو مطالعہ پیش کیا گیا ہے اور پھر اس حدیث سے استفادہ و استنتاج کی جو مثالیں ایک صوفی امام کی کتابوں سے دی گئی ہیں ان سے یہ اندازہ لگانے میں کسی کو کوئی دقت نہیں ہوگی کہ ارباب تصوف شرعی نصوص کو اپنے افکار و نظریات سے ہم آہنگ کرنے میں بڑی مہارت رکھتے ہیں۔
ایک ہی مجلس میں تین طلاقوں کا حکم
مسئلہ:… ایک صاحب میرے نام اپنے خط میں تحریر فرماتے ہیں:
فقہائے اربعہ کا اس امر پر اتفاق ہے کہ ایک ہی لفظ سے تین طلاقیں دے دینے، یا ایک ہی مجلس میں متفرق الفاظ سے تین طلاقیں دے دینے سے تین طلاقیں پڑجاتی ہیں اور بیوی شوہر پر حرام ہوجاتی ہے۔
اس کے برعکس امام ابن تیمیہ اور ان کے شاگرد حافظ ابن القیم رحمہ اللہ کے نزدیک ایک ہی لفظ سے یا ایک ہی مجلس میں متفرق الفاظ سے دی جانے والی تین طلاقوں سے صرف ایک ہی طلاق پڑتی ہے، لیکن ابن تیمیہ اور ابن القیم کے اس قول پر عمل ممکن نہیں ہے، کیونکہ اہل علم کے نزدیک کسی شرعی مسئلے میں مروجہ چاروں مسلکوں سے باہر نکلنا جائز نہیں ہے، بلکہ ان میں سے کسی ایک مسلک کی پیروی لازمی اور ضروری ہے، اس اشکال کو دور فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔
جواب:… قرآن اور حدیث کے مطابق ایک لفظ میں، یا ایک مجلس میں دی جانے والی تین طلاقوں کا حکم بیان کرنے سے قبل یہ واضح کردینا ضروری خیال کرتا ہوں کہ اللہ و