کتاب: روشنی - صفحہ 142
من گھڑت نمازیں
مسئلہ:… تصوف کی کتابوں میں ایسی بہت سی نمازوں کا ذکر ملتا ہے جن پر بڑا زور دیا گیا ہے اور جن کے بڑے فضائل بیان کیے گئے ہیں، جب کہ حدیث اور فقہ کی کتابوں میں ان نمازوں کا کوئی ذکر نہیں ملتا۔ کیا یہ نمازیں پڑھنا جائز ہے اور کیا ان کے موجب اجر و ثواب ہونے کا اعتقاد رکھنا درست ہے؟
جواب:… صوفیا کے طبقوں میں جو نمازیں پابندی سے پڑھی جاتی ہیں اور جن کے نہایت مبالغہ آمیز اجر و ثواب کا اعتقاد رکھا جاتا ہے ان کی شرعی حیثیت واضح کرنے سے پہلے ان کے ناموں کا ذکر کر دینا مناسب معلوم ہوتا ہے:
۱۔ نمازِ رغائب
۲۔ نماز اوابین
۳۔ نمازِ حاجت
۴۔ حفظ قرآن
۵۔ نمازِ سعادت
۶۔ نمازِ معکوس
۷۔ نمازِ اویس قرنی
۸۔ نمازِ خضر وغیرہ
مذکورہ نمازوں میں سے چار نمازیں ایسی روایتوں پر مبنی ہیں جو یا تو موضوع اور جھوٹ ہیں یا بے حد ضعیف اور ناقابل اعتبار۔
رہیں بقیہ ۴ نمازیں تو یہ صوفیا کے ذہنوں کی اختراع ہیں اور ان کے حق میں ناقابل