کتاب: روشني اور اندھیرا - صفحہ 20
تیسرا مطلب: مثبت و منفی شفاعت چوتھا مطلب: نعمتوں سے نوازنے والا ہی عبادت کا مستحق ہے پانچواں مطلب: شرک کے اسباب و وسائل چھٹا مطلب: شرک کے انواع و اقسام ساتواں مطلب: شرک کے آثار و نقصانات میں اللہ عزوجل سے اس کے اس اسم اعظم کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں کہ جب اس کے ذریعہ سے اس سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ عطا کرتا ہے کہ وہ اس تھوڑے سے عمل کو مبارک اور خالص اپنی رضا کے لیے بنائے اور میرے لیے میری زندگی میں اور مرنے کے بعد نفع بخش بنائے اور جس شخص تک بھی یہ کتاب پہنچے اسے اس کے ذریعہ سے نفع پہنچائے۔بے شک اللہ کی ذات سب سے بہتر ہے جس سے سوال کیا جاتا ہے اور انتہائی کریم ہے،جس سے اُمید وابستہ کی جاتی ہے،وہی ہمارے لیے کافی اور بہترین کارساز ہے اور تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے لائق ہیں جو سارے جہان کا پالنہار ہے۔ وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ عَبْدِہِ وَرَسُوْلِہِ الْأَمِیْنُ،نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰ آلِہِ وَأَصْحَابِہِ وَمَنْ تَبِعَہُمْ بِإِحْسَانٍ إِلیٰ یَوْمِ الدِّیْنِ۔ مؤلف بروز منگل،مطابق ۱۶/ ۱۰/ ۱۴۱۹ ہجری ٭٭٭